امام ؒ کی سب سے اہم خصوصیت آپ کا نظم وضبط تھا۔ میں نے اپنی تعلیم کے دوران کسی کو بھی ان کی طرح نظم و ضبط کا پابند نہیں دیکھا۔ ایک تو کبھی بھی آپ نے پہلے سے مطالعہ کئے بغیر درس نہیں دیا۔ آپ درس کے معاملے میں غیر معمولی طورپر پابند تھے۔ مثال کے طورپر جب مسجد سلماسی قم میں ایک اصول کا دورہ شروع کیا جس کو تمام ہونے میں ساڑھے چار سال لگے۔ اس پوری مدت میں سوائے سال کی چھٹیوں کے صرف دو دن درس کی چھٹی کی جس میں سے ایک دن مریض ہونے کی بنا پر تھی۔