شاید ہمارے مراجع تقلید اور اکابر علماء میں امام خمینی ؒ کی یہ خصوصیت بھی منفرد ہو کہ آپ اپنی نوجوانی کے آغاز ہی سے اپنی تندرستی کا خیال رکھتے تھے۔ علماء حضرات کی عام عادت ہوتی ہے کہ وہ زیادہ ورزش اور جائز سیر وتفریح کو بھی انجام نہیں دیتے ہیں ۔ لیکن امام خمینی ؒ چاہے ۸۰ سال پہلے خمین میں ہوں یا بیس سال پہلے قم میں ہوں تقریباً ۲۵ سال کی عمر سے کبھی بھی ورزش اور صحیح سیر وتفریح کو جسم کی سلامتی کیلئے کبھی بھی ترک نہیں کیا۔ اس معاملے میں آپ کا انداز مخفیانہ نہیں تھا، بلکہ کوئی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ دوسرے دیکھیں گے تو کیا کہیں گے۔