یہاں  تک کہ ایک منٹ بھی تاخیر نہیں  کرتے تھے

یہاں تک کہ ایک منٹ بھی تاخیر نہیں کرتے تھے

امام (ره) کی خصوصیات میں سے ایک یہ تھی کہ آپ درس کے وقت کو بہت اہمیت دیتے تھے

امام  ؒ کی خصوصیات میں  سے ایک یہ تھی کہ آپ درس کے وقت کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ اسی لیے آپ ہمیشہ وقت پر درس کیلئے حاضر ہوتے تھے یہاں  تک کہ ایک منٹ بھی تاخیر نہیں  کرتے تھے۔ آپ انقلاب کے حوالے سے قیام کے ابتدائی بحرانی سالوں  میں  جب مدرسہ فیضیہ میں  تدریس فرماتے تھے۔ ایک دن ساواک نے مدرسہ پر حملہ کیا۔ سارے طلاب موجود تھے اور امام  ؒبھی حسب معمول ٹھیک ٹائم پر پہنچے۔ ہم نے جب یہ منظر دیکھا تو خیال کیا کہ آج درس کی چھٹی ہوجائے گی۔ لیکن ہمارے تصور کے خلاف امام  ؒ، حضرت معصومہ  ؑ کے صحن میں  زمین پہ بیٹھ گئے اور درس دینے میں  مصروف ہوگئے۔

ای میل کریں