میں  نے اس کو معاف کردیا

میں نے اس کو معاف کردیا

کئی دفعہ جن افراد نے امام کی توہین یا بے ادبی کی تھی

کئی دفعہ جن افراد نے امام کی توہین یا بے ادبی کی تھی اور بعد میں  نادم وپشیمان ہو کر خط کے ذریعہ امام سے عفو ومعذرت خواہی کے طلبگار ہوئے تو امام نے انہیں  معاف کردیا۔ یہ سارے خطوط امام کی خدمت میں  پیش کردئیے جاتے تھے۔ حضرت امام  ؒ بغیر استثناء کے ان تمام خطوط لکھنے والوں  کے بارے میں  کہتے تھے کہ ’’میں  نے ان سب کو معاف کردیا‘‘ منجملہ ایک عرب مسلمان نے امریکہ سے لکھا تھا کہ میں  آپ کی تحقیر کر کے ایک بڑے گناہ کا مرتکب ہوا ہوں  اور یہ گناہ ایک وحشت ناک ڈراؤنی شکل کی صورت میں  مجھے ستا رہا ہے۔ اس لیے آپ سے عفو وبخشش کی درخواست کرتا ہوں ۔ جب یہ بات امام  ؒ کو بتائی گئی تو امام نے مہر ومحبت سے لبریز ایک جملے میں  فرمایا: ’’میں  نے اس کو معاف کردیا‘‘۔

ای میل کریں