ایک دن امام مدرسہ فیضیہ کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں دیکھا کہ بعض طلبہ کتاب ’’اسرار ہزار سالہ‘‘ کے خلاف احتجاج ومظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اس بنا پر امام نے مذکورہ کتاب کو تلاش کر کے اس کا مطالعہ کیا۔ پھر اس کتاب کا جواب لکھنے کی غرض سے ایک ماہ تک اپنے درس کی چھٹی کر دی اور تقریباً ڈیڑھ ماہ کے اندر اس کتاب کے جواب میں ’’کشف اسرار‘‘ نامی ایک کتاب تالیف کی اور شہرت طلبی سے پرہیز کی خاطر کتاب کو بغیر نام کے شائع کرا دیا۔