کشفِ حجاب برطانیہ کی سازش ۔ اقوام متحدہ عالم طاقتوں کا خدمتکار

کشفِ حجاب برطانیہ کی سازش ۔ اقوام متحدہ عالم طاقتوں کا خدمتکار

یہ سب کے سب عالمی طاقتوں کی خدمت میں ہیں اور تمام ممالک کو دھوکادینےکے لئے ہیں اور اسی خاطر ہرمسئلہ میں اپنے لئے "ویٹو " کاحق محفوظ رکھتے ہیں ۔

بنیادی طورپر جس تنظیم میں بھی بڑی طاقتوں کاہاتھ ہوتا ہے،یہ تنظمیں مکمل طور پران کے نفع اورحق میں چلتیں ہیں ۔ اسی اقوام متحدہ کولیجئے، تمام نشستیں جو باہرممالک میں منعقد ہوتیں اور سلامتی کونسل،یہ سب کے سب عالمی طاقتوں کی خدمت میں ہیں اور تمام ممالک کو دھوکادینےکے لئے ہیں اور اسی خاطر ہرمسئلہ میں اپنے لئے "ویٹو " کاحق محفوظ رکھتے ہیں ۔ اور جو بھی مسئلہ اور موضوع اپنی رائے کے خلاف پاتے ہیں،اسے سائٹ میں کردیتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور آج ہمار ےاندر ان عالمی طاقتوں کے بار ے میں اس قدر سوء ظن اور بدگمانی پائی جاتی ہے کہ اگرکوئی سچ بات کرتئ ہیں تو ہمارا ذہن اور عقیدہ فوراً یہ کہتاہے کہ یقیناً انھوں نے لوگوں کو دَغا دینے کے لئے کہی ہے ۔ ۔ ۔   

کشف حجاب کامسئلہ کوئی ایسی بات نہیں تھی کہ یہ لوگ چاہتے تھے کہ ایک کڑوڑ عورتوں کو معاشر ے میں چھوڑیں۔ یہ سب صرف کچھ فرمان تھے جو یہ لوگ باہر والوں سے لیتے تھے،اور ہمیں کچھ چیزوں میں قید اور مصروف رکھنے کے لئے اجرا کرتے تھے ۔۔۔۔اس کشف حجاب کاکڑوا ذائقہ،جس کانام بعد میں انھوں نے رضاخان کےبیٹے کے '' آزاد عورتیں اور آزاد مرد "رکھا، آج بھی میر ے میں گلے میں ہے ۔

آپ لوگوں کو نہیں معلوم کہ انھوں نے ان محترمہ عورتوں کے ساتھ کیاکیا اور دیگر عوام کے ساتھ کیاکیا۔ تمام تاجروں،تمام عام کاروباریوں،تمام روحانیوں کو،اور جہاں بھی ان کابس  اور طاقت چلتی تھی،انھیں محفل رکھنے اور اس میں اپنی عورتوں کواپنے ساتھ ان عام محفلوں میں لانے پرمجبور کرتے تھے،اوراگر کوئی خلاف ورزی کرتا،اسے ڈنڈا اور ضرب وشتم کا سامنا کرناپڑتاتھا۔۔۔۔ یہ لوگ چاہتے تھے کہ عورتیں جوانوں کو کھیل وتفریح میں مصروف رکھنےکاذریعہ بنیں اور جوان طبقہ کسی بھی طرح اپنی بنیادی کام اور ذمہ داریوں میں مصروف یہاں تک کہ متوجہ بھی نہ ہوں ۔ ۔ ۔

یہ بنیادی وہ مسئلہ اورمقصد ہے جس کی بناپر رضاخان کو برطانیہ( اللہ کی لعنت ان پر) نے ایران لایا اور ان جیسے مسائل میں داخل کیا۔ ۔ ۔(تاریخ:  19/06/1359)

ای میل کریں