امام خمینی (رح) اسلامی  معاشر ے  کو  بھائی چار ے گی کی ترغیب  دیتے  تھے

امام خمینی (رح) اسلامی معاشر ے کو بھائی چار ے گی کی ترغیب دیتے تھے

امام خمینی(رح) ... تمام افراد کو وحدت،یکجہتی اور بھائی چارگی کی ترغیب دیتے تھے اورآپ افراد کے مابین کوئی فرق نہیں رکھتے تھےاور ہمیشہ فرماتے تھے : ’’ہم سب بھائی ہیں‘‘

نیک محمد امیری،افغانی زائرجو اپنے گھرانے کے ساتھ جمہوری اسلامی کے بانی کے حرم مقدس میں حاضر ہوا تھا،زیارت اور فاتحہ خوانی کے بعد آستان امام خمینی (رح)کے خبرنگار سے کہا:

امام خمینی (رح) اسلامی معاشر ے میں رہنے والے تمام افراد کو وحدت،یکجہتی اور بھائی چارگی کی ترغیب دیتے تھے اورآپ افراد کے مابین کوئی فرق نہیں رکھتے تھےاورہمیشہ فرماتے تھے : ’’ہم سب بھائی ہیں‘‘ اور ہم بھی جو کہ شیعہ اور راہ امام  کےپیرو اور مقام معظم کے فرمانبردارہیں اس موضوع پر فخرکرتے ہیں ۔

نیک محمد امیری نے بتایا: میں سنہ ۶۵(مطابق۱۹۸۶) ایک ضارکارسپاہی کے عنوان سے عراق کی بعثی حکومت کے خلاف دفاع مقدس کی جنگ پر گیا اورشہراھواز کی فوج میں خدمت کرتارہا اور جنگ کے بعد واپس تہران آیا اورابھی بہاں کام میں مصروف ہوں ۔

 اس افغانی زائر نے مزید کہا : امام خمینی(رح) کی رحلت کے وقت میں تہران میں تھا اور امام کے تشیع کے مراسم میں بہشت زھرا (ع)میں حاضرتھا اور کچھ مہینے کے بعد واپس افغانستان گیا،لیکن سنہ ۷۳(مطابق۱۹۹۳)کو دوبارہ ایران آیا اور یہیں پر کام میں مشغول ہوگیا ۔

جناب آقاامیری نے اپنے بچوں کی تعلیم کے بار ے میں یہاں پائی جانے والی پابندیاں اور مشکلات کے حوالے سے گلہ و شکوہ کیا اورکہامجھےاُمید ہے کہ یہ پابندیاں جلد اُٹھالے جائیں گی ۔

ای میل کریں