روزنامہ ’’کروات ‘‘ کے مولف اور روزنامہ نگار جناب ’’حسن حیدردیاب‘‘ نے جماران کے خبرنگارسے گفتگو کرتے ہوئے اظہارکیا :اہل مغرب اور خاص کر مغربی تجزیہ وتحلیل گر اور یورپ والے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ امام خمینی نے تاریخ کو بدل دیا اور اس مسئلہ کو زبان پر بھی لاتے ہیں ۔
دیاب نے مزید کہا: امام خمینی کے تمام نظریات اورافکارخاص کر مسلمانوں کی وحدت کے بار ے میں آپ کی رائے بہت اہم ہے لیکن آمریکا،اسرائیل اور اسی طرح خلیجی ممالک اور خاص کر عربستان نے شیعہ اور سنی میں وحدت ایجاد ہونے میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں کیوں کہ وحدت کو اپنا نقصان جانتے تھے اور جانتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا :امام خمینی نے جو انقلاب اور تبدیلی ایجاد کی اس کے باعث دنیا میں بہت سے لوگ آپ کے نظریات اور خیالات کا مطالعہ کرنے کی سمت آئے ہیں ۔
روزنامہ ’’کروات ‘‘ کے مولف نے عنوان کیا: یہاں تک کہ آنے والی نئی نسل امام خمینی کے نظریات اور رائے کو پڑھیں گے ۔
انھوں نے یاد دہانی کیا: جس انقلاب کی رہبری امام خمینی نے کی اور آمریکا کا سب سے بڑا حمایت یافتہ ڈیکٹیتر کے سقوط کا باعث بنا،ایک عالمی حادثہ شمار ہوتا ہے اور اسی طرح مغرب میں امام اور ان کے انقلاب کے بار ے میں گفتگو ہوتی ہے ۔
انھوں نے بتایا: تمام دباوکے با وجود آج بھی ایران اسی طرح مضبوط اور طاقت ور ہے اوراس کی وجہ آیت اللہ خمینی کی انقلابی روح کی بقا ہے جسے ہم آج بھی لوگوں کی زندگی میں دیکھتے ہیں اور بے شک آنے والی نسلوں میں بھی منتقل ہوگی ۔
روزنامہ نگارنے آمریکاکی جانب سے ٹروریسٹی گروہوں خاص کر داعش کی حمایت کی طرف اشارہ کے بعد کہا: ٹروریسٹی گروہ داعش جو فلسطینی مزاحمت اور ایران پر کاری ضربت لگانے کےلئے وجود میں آیے ہیں ۔ آمریکا اور آمریکائی میڈیا کے مورد حمایت ہے ۔ حال ہی میں آمریکا کے میڈیا پر داعش کے لئے آمریکائی جنگی حمایتوں پر مبنی اسناد متشر ہوئے ہیں
جناب دیاب نے مزید مغرب میں اسلام سے خوف زدہ کرنے کے مسئلہ کی طرف اشارہ کے ساتھ تصریح کیا : افسوس کے ساتھ ، عالم اسلام میں بعض نے مغرب کے انتہاپسند اور اعتدال پسندوں کو جو اسلام کاسخت دشمن ہیں، بھانہ اور موقع دیا ہے تاکہ اسلام کے خلاف مورچابندی کریں ۔
حسن حیدر دیاب نے آخر میں فرمایا: اسلام دشمنی وجود میں آنے کی بنیادی وجہ ٹروریسٹی، تکفیری اور وہابی گروہ ہیں کیوں کہ انھوں نے ہرجگہ یہاں تک کہ یورپ میں ٹروریسٹی اقدامات کیے ہیں ۔ دلچسب بات یہ ہے کہ اگریورپ میں کوئی شخص ان کے خلاف لکھتاہےتو اسے موت کا حقدار اور لائق جانتے ہیں ۔