جس زمانے میں ایک شخصیت یا مجتہد یا مرجع کیلئے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ وہ کسی معروف مسجد یا حرم میں نماز جماعت پڑھائے اور اس کے کافی سارے ماموم ہوں ۔ امام ؒ باوجود اس کے کہ مسجد سلماسی جو کہ کوچہ یخچال قاضی میں واقع ہے، درس دیتے تھے اور وہ مسجد اس وقت بہت سارے درس پڑھنے والے طلاب وفضلاء سے بھر جاتی تھی۔ آپ امام جماعت کیلئے کبھی بھی محراب ومسجد کی تلاش میں نہیں رہے۔ صرف چند تعداد طلاب جو مغرب کے وقت امام خمینی ؒکے گھر پہنچ جاتے ان کو توفیق نصیب ہوجاتی تھی کہ وہ امام کے ساتھ نماز پڑھ لیں ۔