روح الله فرهمند نے آستان امام خمینی(رح) ویب سائٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا:
ہم ہرسال امام خمینی (رح) کے حرم میں حاضرہوتے ہیں تاکہ امام راحل (رح) کے اُصول کے ساتھ تجدیدعہد کریں اوراسی طرح ایّام اللہ،انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ابتدائی دس دنوں کے مراسم ،امام کی برسی اور شہدأ کے مزاروں سے گرد دھول صاف کرنے کے مراسم میں حاضر ہوتے ہیں ۔
جناب فرہمند مزید کہتے ہیں: میں فرزند انقلاب ہوں،جن دنوں انقلاب کامیاب ہوا میں پیداہوا ،میں امام کایہ جملہ کبھی نہیں بھولوں گا کہ آپ نے فرمایا : ’’مجھے ورزش کرنے والوں،کھیلاڑیوں سے پیار و محبت ہے‘‘۔ ان کایہ جملہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کھیلاڑیوں کی طرف خاص توجہ رکھتے تھے ۔
اس کھیلاڑی نے تأکید کی : ورزش و کسرت کو تدبیر اور امید کی حکومت میں اچھی پیشرفت حاصل ہوئی ہے اوراس سلسلہ میں اچھا اور مناسب ماحول فراہم کیا گیا ہے اور خاص کر قومی والیبال ٹیم نے گذشتہ دنوں میں اچھے نتائج حاصل کیئے ہیں، لیکن شہر کے نیچے علاقوں میں رہنے والوں کے رفاہی،تفریحی،کھیل اور ایکسپوٹ کے امکانات کی طرف کم توجہ دی گئی ہے کیوں کہ ملک کے بہت سے نامور چہر ے انہی علاقوں سے تھے اوریہاں ان کی صلاحیتیں کھلیں ہیں۔
انھوں نے بتایا: نوجوانوں اور جوانوں کی صلاحیتیں تلاش کرنے پر زیادہ اہمیت دینی چاہیئے،کیوں کہ ہم ایک جوان اور نشو ونما کی طرف گامزن ملک میں زندگی کررہے ہیں اور اسی طرح کھیل کے بہت سے شعبوں میں غیر ملکی کوچیز اورماہرین کو اصلی ٹیموں کے لئے انتخاب کرناچاہیئے تاکہ ان کے فنون اور مہارتوں کو بے خوبی سیکھ سکیں ۔
جناب فرہمند نے آخر میں یاد دہانی کی : مجھے اُمید ہے کہ ہم تمام کھیلاڑی اور ورزش کرنے والی ٹیمیں ہمہ وقت ولایت فقیہ اور مقام معظم رہبری کے حامی و ناصر رہیں اور امام خمینی (رح) کی راہ کو آگے بڑھائیں ۔