امام خمینی (رح ) نے فلسطین کے مسئلہ کو نئی زندگی بخشی

امام خمینی (رح ) نے فلسطین کے مسئلہ کو نئی زندگی بخشی

امام خمینی (رح) ایک عظیم اسلامی لیڈر اور حاوداں شخصیت ہیں جو فلسطینی عوام کے دلوں میں جگہ رکھتی ہے۔

جماران سائٹ کے مطابق: روس میں، فلسطین کے ثقافتی مرکز کے صدر وفاق الشاعر نے کہا: انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر امام خمینی (رح) نے قدس کے عالمی دن کے تعیین اور انتخاب سے فلسطین کے مسئلہ کو ایک نئی زندگی بخشی اور صہیونیست کے ہاتھوں سے فلسطین کو آزادی ملنے کی اُمید کو زندہ کیا۔

انھوں یاد دہانی کی: آج امام خمینی (رح) کی بے نظیر ایجاد اور حکمت عملی سے اور ایران کی ڈپلومیٹک کوششوں سے، فلسطین کا مسئلہ پھر سے عالم اسلام کا اصلی وبنیادی مسئلہ بن گیا ہے۔

الشاعر نے کہا: امام خمینی (رح) ایک عظیم اسلامی لیڈر اور حاوداں شخصیت ہیں جو فلسطینی عوام کے دلوں میں جگہ رکھتی ہے۔

انھوں عالمی سوسائیٹی پر فلسطین کی آزادی کے لئے موثر اقدام نہ کرنے پر تنقید کیا اور کہا: فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں میں سے کوئی ایک بھی اجرا نہیں ہوا ہے اور صہیونیست پے درپے فلسطینی عوام پر ظلم، زیادتی اور جارحیت کررہی ہے اور یہ تمام اقدامات اور سازشیں آمریکا کی گرین لائٹ دیکھانے اور اس کی آشکارا حمایتوں سے یورپ کی اصلی کیمپوں میں ہوتیں ہیں۔

الشاعر نے اسلام کے خلاف کی جانے والوں سازشوں سے مقابلہ، خاص کر داعش جیسی صہیونیستی سازش اور ایجاد اور شیعہ سنی میں تفرقہ ڈالنے والے شیطانی حربوں اور کوششوں سے مقابلہ کرنے کے لئے عالم اسلام میں اتحاد اور بھائی چار ے گی کی ضرورت پر تاکید کیا اور مزید فرمایا : شیعہ سنی سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ان کی وحدت اور یکجہتی عالم اسلام کو طاقت ور اور زیادہ منظم اور مضبوط بناتی ہے۔

ای میل کریں