قدس کا عالمی دن صرف فلسطینی عوام کانہیں، قدس کا دن اسلام کاہے؛ قدس کا دن اسلامی حکومت کا دن ہے ۔ یہ وہ دن ہے جس میں جمہوری اسلامی کاجھنڈا تمام ممالک میں لہراناچاہیئے ۔ اس دن عالمی سامراج کی طاقتوں کو یہ سمجھانا ہے کہ اب وہ اسلامی ممالک میں مداخلت اور زیادتی نہیں کرسکتے ۔
میری نظرمیں قدس کادن اسلام اور رسول اعظم (ص) کا دن ہے،اس دن ہمیں اپنی تمام طاقت اور توانائی کو آراستہ اور تیار رکھناچاہیئے؛ اور مسلمانوں کو چاہیئےاس گوشہ گیری سے باہرنکلیں جس میں دشمن نےان کو دھکیلاتھا، اور پوری طاقت اور قوت کے ساتھ اجنبیوں کے مقابلہ میں کھڑا ہوں ۔
قدس کادن ان روشن فکروں کو جو پس پردہ امریکا اور امریکا کے کارندوں کے ساتھ روابط رکھتے ہیں، اس بات سے ہوشیارکرناہے کہ مزید مداخلت جاری رکھنے کی صورت میں کچل دیئے جائیں گے ۔
اس دن تمام عالمی طاقتوں کوخبردارکرنا چاہیئے کہ وہ مظلوموں اور مستضعیفن کے خلاف سازشیں کرنا چھوڑیں اور اپنی جگہ بیٹھ جائیں۔ قدس کادن اسلام کا دن ہے ۔ یہ وہ دن ہے کہ جسں میں اسلام کو احیا اور زندہ کرنا چاہیئے ،اس دن اسلامی ممالک میں اسلامی قوانین اجرا ہونے چاہیئے ، اس دن ہم سب کو عالمی سامراج کو خبردار کرنا چاہیئے کہ اب اسلام دوبارہ تمہار ے اور تمہار ے خبیث کارندوں کے قبضےاور مٹھی میں نہیں آئے گا،قدس کادن اسلام کی نئی حیات کادن ہے ۔ (صحیفه امام، ج9، ص 277.)