جا کارتہ میں امام خمینی(رح) کی 26ویں برسی پر ایک تقریب منعقد

جا کارتہ میں امام خمینی(رح) کی 26ویں برسی پر ایک تقریب منعقد

امام خمینی (رح )کی رحلت سے اسلام میں ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو کبھی بھی کوئی دوسری چیز اس کی جگہ نہیں لے سکتی

مہر ویب سائٹ کے مطابق : بروز اتوار 7جون، ارتحال امام خمینی (رح) کی مناسبت سے انڈونیشا کے دارالحکومت جاکارتہ میں حوزہ علمیہ خاتم النبیین (ص) کی جانب سے اساتید اور حوزہ طالب علموں کی اجتماع میں برسی کی ایک تقریب منعقد ہوئی ۔

حوزہ کے پرنسپل اکبر صالح ، نے اپنی تقریر میں اظہار کیا : ایسے مراسم کے انعقاد کا مقصد عالم اسلام کی ایک ایسی عظیم معاصر شخصیت کی یاد زندہ کرنا ہے جو دنیا کو ہلادینے اور دنیا کا سب سے بڑ ے انقلاب کی رہبر کرنے میں کامیاب ہوئی ۔  امام خمینی (رح) کی شخصیت کئی پہلو رکھتی ہے جس کے ہر پہلو نے اپنے اندر زندگی اورکامیابی کے اہم اور بنیادی درس رکھتا ہے ۔  امید ہے کہ ہم اس شخصیت کے وجود کو تمام پہلو سے اپنے لئے نمونہ قراردیں ۔

پھر جناب ایوان سیتاواں جو حوزہ کے اساتید میں سے تھے  نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا : امام خمینی (رح) کی شخصیت کئی پہلو کی حامل ہے اگر ہم چاہیں کہ ہر پہلو کے بار ے میں گفتگو کریں ،تو کافی لمبی بحثوں کی ضرورت ہوگی ۔  یہاں مناسب ہو گا کہ ہم "امام خمینی (رح) کی نگاہ سے علم ودانش کے مراتب و درجات" کے عنوان کو پیش کریں، علم ودانش قدر و قیمت کے اعتبارسے مختلف مراتب ودرجات رکھتاہے ۔  ہر علم بنیادی طورپر اپنی جگہ کوئی رتبہ ضرور رکھتا ہے ، لیکن جب علوم ایک دوسر ے سے موازانہ کئے جاتے ہیں تو ہمیں کوئی علم نیچے او رکوئی علم اوپر کی سطح پر نظرآتا ہے ۔

انھوں نے مزید فرمایا : امام خمینی (رح )کی رحلت سے اسلام میں ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جو کبھی بھی کوئی دوسری چیز اس کی جگہ نہیں لے سکتی ۔  پھر تقریب کے آخر میں امام خمینی (رح) کے ارتحال کی مناسبت سے مقالہ نویسی کےخاص مقابلہ میں شرکت کرنے والوں میں سے زیادہ امتیاز حاصل کرنے والے تین افراد میں تحائف تقسیم ہوا اور اس طرح پروگرام کا اختتام ہوا ۔

ای میل کریں