جس وقت امام خمینی ؒ مدرسہ فیضیہ میں مصروف مطالعہ نہیں ہوتے تو اس وقت اپنے رشتہ دارکے گھر جاتے جو قم میں ’’کوچہ یخچال قاضی کے اندر واقع ہے اور اس کا بلاک نمبر ۶۱‘‘ ہے۔یہ ایک طبقہ بہت ہی معمولی مٹی کا مکان ہے۔ شاید یہ گھر سو سال پرانا ہے۔ یہ گھر مرکز قم کی ایک تنگ گلی میں واقع ہے۔ اس میں ایک چھوٹا سا حوض اور صحن ہے۔ گھر کی دیواریں بھوسے سے مخلوط مٹی سے بنی ہیں اس گھر میں فرنیچر صرف ایک چھوٹی سی میز ہے جسے برسوں تک امام نے استفادہ کیا ہے۔