ہر چیز سے بڑھ کر امام ؒ کی سادگی نے مجھے اپنی طرف متوجہ کیا۔ پیرس میں امام ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے۔ جس میں صرف دو کمرے تھے، ان میں سے ایک سونے کا اور دوسرا کمرہ ملاقات اور دوسرے امور کیلئے مختص تھا۔ آپ کے گھر میں کبھی بھی فرش وقالین اور قیمتی اشیاء دیکھنے میں نہیں آئی۔ آپ کا کھانا پینا بھی بہت سادہ تھا یعنی ذرا سا چاول اور دودھ ہوتا تھا۔ جس خیمے کے اندر نماز پڑھتے تھے وہ بھی بہت سادہ تھا۔