آپ حضرات سے گزارش ہے کہ جائیں

آپ حضرات سے گزارش ہے کہ جائیں

وہ کبھی بھی پسند نہیں کرتے تھے کہ عمومی راستوں اور گزرگاہوں پر اس طرح نظر آئیں کہ ....

امام خمینی  ؒکی ایک خصوصیت یہ تھی کہ وہ کبھی بھی پسند نہیں  کرتے تھے کہ عمومی راستوں  اور گزرگاہوں  پر اس طرح نظر آئیں  کہ آپ کے گرد حامیوں  کا حلقہ ہو۔ لہذا جس حد تک ممکن ہوتا طلاب کے سوالات کا جواب گھر ہی پر دیدتے۔ جب درس سے نکلتے تھے تو تنہائی کا راستہ اپناتے جو عموماً گلیوں  سے ہو کر آپ کے گھر تک منتہی ہوتا تھا اس طرح وہ گھر پہنچتے تھے۔ کئی بار دیکھا گیا کہ درس کے بعد کچھ علماء نے چاہا کہ آپ کے ساتھ چلیں  اس غرض سے انہوں  نے امام کے پیچھے چلنے کی کوشش کی۔ لیکن جیسے ہی امام کو معلوم ہوتا تھا کہ یہ لوگ میرے پیچھے آ رہے ہیں  آپ رک جاتے اور ان سے کہتے تھے: آپ لوگوں  سے گزارش ہے کہ تشریف لے جائیں ۔

ای میل کریں