ہمیشہ اپنے جوتوں  کو کپڑے سے صاف کرتے

ہمیشہ اپنے جوتوں کو کپڑے سے صاف کرتے

امام نجف میں جب بھی حرم میں جانا چاہتے تو اپنے جوتوں پر کپڑے سے صاف کرتے تھے

امام نجف میں  جب بھی حرم میں  جانا چاہتے تو اپنے جوتوں  پر کپڑے سے صاف کرتے تھے۔ صحن میں  ایک آئینہ تھا اس آئینہ کے سامنے جا کر اپنی ڈاڑھی سنوارتے تھے۔ عطر لگاتے پھر گھر سے باہر نکلتے تھے یہاں  تک کہ آپ مستحب امور کو بھی ترک نہیں  کرتے تھے۔ ہمیشہ ہمیں  ان سب چیزوں  کے بارے میں  بتاتے تھے۔ بعض دفعہ ہم دو دو دفعہ امام کے گھر جاتے تھے۔ لیکن جب بھی امام کے گھر جاتے تھے تو کبھی بھی یوں  ہی بغیر سنورے بنے نہیں  جاتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے تھے کہ اگر امام ہمیں  اس حالت میں  دیکھیں گے تو کہیں گے کہ کیوں  تم لوگ اس طرح آگئے ہو؟ کیوں  تمہاری ایسی حالت ہے؟ (یعنی بالوں  پہ کنگی نہیں ، کپڑے سلیقے سے نہیں  پہننے ہو) تمہیں  ٹھیک سے رہنا چاہیے، کوئی نظم وضبط ہونا چاہیے، لہذا ہم ہر وقت کوشش کرتے تھے کہ ڈسپلن سے رہیں  تاکہ امام کی خدمت میں  جب جائیں  تو بد سلیقہ گی کی کیفیت نہ ہو۔

ای میل کریں