کبھی کبھی میں بھی امام خمینی ؒکے ساتھ ٹہلتی تھی۔ امام روزانہ تین دفعہ چہل قدمی کرتے تھے۔ یہ ان سے ملنے کا بہترین موقع ہوتا تھا۔ جب بھی میں دیکھتا تھا کہ کس طرح ارد گرد باریک بینی سے نظر کرتے ہیں ۔ مجھے یاد ہے کہ ایک دن ایک غنچہ کے سامنے کھڑے ہوئے اور مجھ سے کہا: ’’کیا انداز لگا سکتی ہو کہ یہ کلی کتنے دن کی ہوگی؟‘‘ میں نے اس پر بالکل ہی توجہ نہیں دی۔ اس لیے کہا کہ مجھے تو نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے بالکل معلوم ہے‘‘۔ اب مجھے ٹھیک معلوم نہیں لیکن میرا گمان ہے کہ امام نے کہا ڈھائی دن ہوئے ہیں یہ کلی کھل گئی ہے۔ میں نے کہا: کیا آپ ہر روز اس کلی کو دیکھ رہے ؟ فرمایا: ’’ہاں ! ہر دن اس کو دیکھا کرتا ہوں ۔ روزانہ جب بھی اس سے گزرتا ہوں دیکھتا ہوں کتنی تبدیلی آئی ہے اور ابھی تک اس کے ڈھائی دن گزر چکے ہیں ‘‘۔