امام خمینی (ره) اتحاد بین المسلمین کا روح تھے۔

امام خمینی (ره) اتحاد بین المسلمین کا روح تھے۔

ہم جب امام کے اہداف و مقاصد امام کے مرقد اور مزار پر بتائیں گے تو یقینا اس کا اثر ترکی میں صرف باتوں سے بناتے سے کئی گنا زیادہ ہی ہوگا

السلام علیکم ۔ہم آپ کو ایران میں تشریف فرمائی پر خوش آمدید کہتے ہیں، یہ بتائیں کہ کب تشریف لائے ہیں اور آپ کے کونسل کے اراکین کا ایران میں کیا پروگرام اور پلان ہے؟

 و علیکم السلام، بہت شکریہ، ہماری کونسل کے اراکین کا پروگرام ، امام خمینی رہ کی برسی میں شرکت کرنا ہے۔ ہم نے ترکی کے ۴ پر آبادی شہروں میں سے لائے ہیں جو اکثر سنی برادارن ہیں  تاکہ جو امام رہ، تشیع  اور ایران کے بارے میں انہوں نے دور سے سنا ہے اب نزدیک سے آکر اس سے واقف ہو جائیں۔ہم جب امام کے اہداف و مقاصد امام کے مرقد اور مزار  پر بتائیں گے تو یقینا اس کا اثر ترکی میں صرف باتوں سے بناتے سے  کئی گنا زیادہ ہی ہوگا۔ امام خمینی رہ صرف ایک عصا اور ایک روحانی لباس کے ساتھ شاہنشاہی اور ڈیکٹیٹر شپ نظام کے مقابلے میں اٹھ کھڑے تھے۔ اور امریکہ کے منہ پر زوردار تماچہ مارا۔

 

آپ کی نظر میں کیا امام رہ کے اہداف و مقاصدکوتقریبا ۳۰ سال میں اپنے صحیح معنا کے مطابق  عملی جامہ پہنایا گیا ہے ؟

ہماری اسلامی ذرائع یعنی قرآن و سنت میں بہت سارے متون اسلامی بصیرت کے بارے میں ہیں، امام رہ نے ان پر عملدرآمد کرکے لوگوں کو اس پر چلنے کی امید دلائی۔  روایت میں ہے کہ: ایک شخص ، یزیدیوں کے کئے اسلحہ بنا رہا تھا، امام زین العابدین علیہ السلام کی خدمت میں آکر اپنے اس کام کے بارے میں پوچھا۔ امام نے جواب میں فرمایا: کیونکہ ہمارا دشمن مشترکہ ہے تو ایسا کام میں کوئی حرج نہیں۔ اب ہمارا دشمن بھی مشترکہ ہے ، جو لوگ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پردازی کرتے  ہیں، اجنبی حکومتوں کی طرف سے نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔ہمیں چاہیے کے ہم متحد ہو جائیں، امام اتحاد بین المسلمین کا روح تھے۔ بہت سارے سنی علما بھی اس اتحاد کو قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

اتحاد بین المسلمین  کی بہتری کے لئے آپ کا کیا رائے ہے؟

اسلامی معاشرے کو چاہیے کہ ایک ہی رہبر-چاہے شیعہ یا سنی ہو- کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں، امام خامنہ ای، امام زمان (عج)نائب بر حق ہیں، ایران اسلامی، اسلامی ممالک کے لئے قابل فخر ملک  ہے، اور اسی طرح امام خامنہ ای پورے ایران اور عالم اسلام کے لئے قابل فخر شخصیت ہیں۔


 سامراجی طاقتوں کا میڈیا بہت عرصے سے لوگوں کو اسلام کے بارے میں خوفزدہ کر رہا ہے۔ آپ کا  کیا رائے ہے؟

جو مسلمان، اسلامی ممالک میں لوگوں کی قتل و غارت میں مصروف ہیں، میڈیا کو بہانہ دیتے ہیں اور انہیں لوگوں کے بھیانک اور گھمبیر سازشیں اور اقدامات، اس بات کا موجب بنتی ہے کہ دنیا کی عوام، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اظہار تنفر اور اظہار خوف کریں۔

 

کیا آپ میڈیا  کے حوالے سے کوئی سیاسی اور ثقافتی کام کر رہے ہیں؟

جی ہاں، ہم ترکیہ میں اہل البیت کونسل قائم کی ہے جس میں چند ویب سائٹوں کے ذریعے لوگوں کے درمیان تبلیغ اور تربیت  کا سلسلہ جاری ہے، اس عرصہ میں ہم نے چند سائتوں کی بنیاد رکھی۔ مثال کے طور پر: بیت الزہراء، امام حسن جامعی، مجمع اہل بیت وفیس بک میں بہت سارے صفحات موجود ہیں جن کے قارئین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ای میل کریں