رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ روز سنیچر کو قم میں مراجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کی قم کے مراجع تقلید کے ساتھ ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے گزشتہ روز سنیچر کو قم میں مراجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے ملاقات کی۔

ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے گزشتہ روز سنیچر کو قم میں مراجع تقلید آیت اللہ وحید خراسانی، آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب نے آیت اللہ وحید خراسانی کے گھر میں ان سے ملاقات اور گفتگو کی جبکہ آیت اللہ نوری ہمدانی اور آیت اللہ جعفر سبحانی سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات کے بعد مسجد مقدس جمکران میں حاضر ہو کر دعا اور مناجات کیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی رہبر انقلاب اسلامی نے قم میں آیت اللہ شبیری زنجانی اور آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات کی۔

قم کے مراجع تقلید نے بھی رہبر انقلاب کی بہن کی مجلس ترحیم جو حالیہ دنوں قم میں منعقد ہوئی میں حاضر ہو کر رہبر انقلاب کو تعزیت پیش کی۔

ای میل کریں