اسلامی انقلاب تمام مسلمانوں کے لئے خداوند عالم کی طرف سے ایک نعمت ہے؛ آیت  الله جعفر سبحانی

اسلامی انقلاب تمام مسلمانوں کے لئے خداوند عالم کی طرف سے ایک نعمت ہے؛ آیت الله جعفر سبحانی

خداوند عالم نے ہم لوگوں کو انقلاب کی نعمت مفت عطا نہیں کی ہے...

رسا نیوز ایجنسی؛ حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے اس بیان کے ساته کہ خداوند عام نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے روز سب کچه ہم لوگوں کو عطا کیا ہے ، بیان کیا : خداوند عالم نے ہم لوگوں کو انقلاب کی نعمت مفت عطا نہیں کی ہے بلکہ اس نعمت کے بدلہ میں ہم لوگوں سے کہا ہے وہ تمام لوگ جن کو روی زمین پر ہم نے قدرت عطا کی ہے وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہیں اور ان کے تمام امور کی انتہا خداوند عالم ہے۔ حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے اصول کے درس خارج میں اسلامی انقلاب کو آیہ الَّذینَ إِن مَکَّنّاهُم فِی الأَرضِ أَقامُوا الصَّلاةَ وَآتَوُا الزَّکاةَ وَأَمَروا بِالمَعروفِ وَنَهَوا عَنِ المُنکَرِ وَلِلَّهِ عاقِبَةُ الأُمور، وہ تمام لوگ جن کو روی زمین پر ہم نے قدرت عطا کی ہے وہ نماز قائم کرتے ہیں اور زکات دیتے ہیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرتے ہیں اور ان کے تمام امور کی انتہا خداودند عالم ہے کا مصداق جانا ہے ۔ انہوں نے تاکید کی :خداوند عالم نے 22 بهمن 1357 سال شمسی یعنی 11 فروری 1979 عیسوی کے روز ہماری قوم کو قدرت عنایت کی ، فاسد حکومت نابود ہوئی اور اسلامی حکومت کا قیام ہوا، لیکن کیا اس کے بعد اس سلسلہ میں ہماری ذمہ داری ختم ہوگئی؟ اس کے جواب میں کہنا چاہیئے کہ اب تو ہم لوگوں کے لئے سخت ذمہ داری شروع ہوئی ہے ۔ حضرت آیت الله سبحانی نے اس بیان کے ساته کہ خداوند عالم نے 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی کامیابی سے مسلمانوں کو تمام چیزیں عطا کی ہے اظہار کیا: پہلے حکومت کے زمانہ میں ایک پرائمری یا میڈیل اسکول اور قرض الحسنہ ادارہ قائم کرنے میں بہت ہی مشکلات ہوا کرتے تهے ۔ انہوں نے وضاحت کی: لیکن اسلامی انقلاب کے روز خداوند عالم نے تمام وزارت خانہ ، ادارے ، یہاں تک کہ مسلح فوج مسلمانوں اور علماء کو عطا کی اور اس نعمت کے مقابلہ میں ہم لوگوں کو خدا کا شکر ادا کرنا چاہیئے اور یہ شکرگزاری بهی نماز کے قائم کرنے سے انجام پاتا ہے ۔

ای میل کریں