امام خمینی (ره) کے افکار اور انقلاب اسلامی نے سرحدیں توڑدی ہیں

امام خمینی (ره) کے افکار اور انقلاب اسلامی نے سرحدیں توڑدی ہیں

انسان اگر زمان شناس نہ ہو تو اچهی طرح پروگرام نہیں بنا سکتا

حضرت آیت الله نوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج امام خمینی (رہ) کے افکار اور انقلاب اسلامی عالمی ہوگیا ہے اور اس نے سرحدیں توڑ دی ہیں یاد دہانی کی:آج اس لہر کا دائرہ مشرق وسطی ؛ تیونس ، مصر ، بحرین اور لیبیا سے بهی اگے بڑه کر یوروپ کی سرحدوں میں پہونچ چکا ہے اور وہاں کی عوام کو سرمایہ دارانہ نظام کے مقابل لاکهڑا کیا ہے ۔

اس مرجع تقلید نے دنیا کی شناخت کو اہم ترین مسائل میں سے بیان کرتے ہوئے کہا : انسان اگر زمان شناس نہ ہو تو اچهی طرح پروگرام نہیں بنا سکتا ۔
حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے علاقے کی تبدیلیوں اور اسلامی بیداری کی لہروں کو انقلاب اسلامی ایران کا نتیجہ بتاتے ہوئے اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج امام خمینی (رہ) کے افکار اور انقلاب اسلامی عالمی ہوگیا ہے اور اس نے سرحدیں توڑ دی ہیں کہا : اج اس لہر کا دائرہ مشرق وسطی ؛ تیونس ، مصر ، بحرین اور لیبیا سے بهی اگے بڑه کر یوروپ کی سرحدوں میں پہونچ کا ہے اور وہاں کی عوام کو سرمایہ دارانہ نظام کے مقابل لاکهڑا کیا ہے ۔
اس مرجع تقلید نے ولایت فقیہ کو انقلاب اسلامی کی پیروزی کے اہم ترین اسباب میں سے بیان کرتے ہوئے کہا : اگر ولایت فقیہ نہ ہوتی تو انقلاب پیروز نہ ہوتا اور اسے تسلسل نہ ملتا اور ہم مختلف میدانوں میں اتنی ترقیوں کے شاهد نہ ہوتے ۔
انہوں نے اسلامی تعلیمات اور عوام کو انقلاب کی دوجڑیں بتاتے ہوئے کہا : عوام نے امام خمینی (رہ) کی اطاعت میں مغرب ومشرق کے مقابل قیام کیا اور اسی بنیاد پر اج ہمیں ایسی خاص عزت ملی ہے کہ دنیا اسے ائڈیل قرار دے رہی ہے ۔
حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے انقلاب کی بقاء میں عوامی کردار کو منفرد بتاتے ہوئے کہ اگر عوام نہ ہوتی تو انقلاب باثمر نہ ہوتا حکام کو خطاب کرتے ہوئے کہا : حکام وذمہ دار افراد عوام کی خدمت میں هرگزکوتاہی نہ کریں ۔

ای میل کریں