امام ماہ مبارک رمضان میں قرآن کی تلاوت سے بہت زیادہ مانوس ہوتے تھے۔ مجھے یاد نہیں ہے، ان کی عمر کے آخری ماہ مبارک رمضان میں جو کہ سال ۱۳۶۸ (۱۹۸۹ء)کے اوائل میں تھا، میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور ان کو قرآن کی تلاوت کی حالت میں نہ دیکھا ہوں ۔ جب بھی کوئی کام پیش آتا اور امام کی خدمت میں جاتا تو دیکھتا تھا کہ آپ قرآن کریم کی تلاوت میں مصروف ہیں۔