امام آخوند ملا ابو القاسم کے مکتب خانہ میں پڑھتے تھے۔ ملا ابو القاسم ایک ضعیف شخص تھے جن کا مکتب خانہ ہمارے گھر کے قریب تھا۔ میں نے بھی انہیں کے ہاں درس پڑھا ہے۔ ہم سب بچے مکتب خانہ میں روزانہ نصف پارہ قرآن پڑھا کرتے تھے۔ جب بھی کوئی قرآن ختم کرتا اور آخری مرحلے کو پہنچتا تو وہاں کی رسم تھی کہ وہاں کے سارے بچوں اور ملا ابو القاسم کی دعوت کرتا تھا۔
امام قرآن ختم کرنے کے بعد سات سال کی عمر میں ادبیات اور عربی پڑھنے کیلئے ہماری ماں کے چچا کے فرزند شیخ جعفر کے پاس گئے۔