امام کی مدیریت کا واضح اور اہم نکتہ اداروں کو فیصلوں کے بارے میں پورا پورا اختیار دینا اور تشکیل شدہ اداروں کے اختیارات اور فیصلوں میں دخالت نہ کرنا تھا، بلکہ امام کی نظر میں یہ ادارے ہی تھے جن کو امور انجام دینے کا حق ہوتا تھا۔ ہم نے امام کے اسی طریقے اور انداز سے ارادوں اور نظام میں ایک استحکام وپختگی حاصل کرلی۔ امام ان اداروں کو اختیار وامتیاز دیتے اور ضرورت کے سوا دخالت نہیں کرتے تھے، بلکہ اپنی ظرافت ونگرانی سے ان اداروں کے ذمہ داروں کو پختہ ومضبوط بناتے تھے۔