اندرون خانہ قانون کی رعایت

اندرون خانہ قانون کی رعایت

حضرت امام ؒ چوبیس گھنٹے میں چند دفعہ بیس بیس منٹ کیلئے ٹہلتے تھے

حضرت امام  ؒ چوبیس گھنٹے میں  چند دفعہ بیس بیس منٹ کیلئے ٹہلتے تھے۔ ایک دن میں  ان کے ہمراہ تھی۔ جب ان کی چہل قدمی تمام ہوئی تو صحن کے ایک کونے کی طرف اشارہ کر کے کہا: ’’میرا دل چاہتا ہے کہ اس جگہ بیٹھوں  اور ایک چائے پئوں ‘‘۔ میں  نے کہا: تو کیا مشکل ہے۔ ابھی ہی ایک چھوٹا سا قالیچہ بچھاتی ہوں  اور وہیں  پر چائے پی جیئے۔ امام نے کہا: ’’نہیں ! تمہاری امی نے کہا کہ جب میں  صحن میں  بیٹھوں  تو اس طرف (ایک فرش کی طرف اشارہ کے ضمن میں) فرش بچھا کے بیٹھوں ‘‘ یعنی اس حد تک کہ جو قانون ان کی اہلیہ نے گھر کیلئے مقرر کیا تھا، امام  ؒ اسکے پابند تھے اور اس دن نہیں  بیٹھے اور چائے بھی نہیں  پی۔

ای میل کریں