امام قانون کے بڑے پابند تھے اور قانون کا بڑا احترام کرتے تھے۔ آپ قانون کی رعایت کو ایک شرعی ذمہ داری سمجھتے تھے یہاں تک کہ ٹریفک کے قوانین کی مخالفت بھی ان کے نزدیک خلاف شرع تھی۔ مثلاً ایک شخص اس جگہ سے گاڑی گزارے جہاں پر ممنوعیت کا بورڑ لگا ہو یا ڈرائیونگ میں جائز رفتار سے تیز گاڑی چلائے تو یہ ایک طرح کی قانون شکنی ہے، لہذا اسے بھی خلاف شرع سمجھتے ہیں ۔