وہ چیز جو کبهی بهی امام کے شاگردوں، بلکہ آپ کے ساته اٹهنے بیٹهنے والوں کے ذہن سے نہیں نکلے گی۔ وہ حد سے زیادہ امام کی منکسر مزاجی اور طلبہ پروری کا جذبہ تها۔ میں، ان کا شاگرد ہونے کے علاوہ ان کی شخصیت کا بے پناہ عاشق وشیدائی تها اور امام سے کامل عقیدت رکهتا تها۔ وہ سارا عرصہ جو امام کی خدمت میں گزرا اس میں ہمیشہ سلام کہنے میں امام ہی سبقت لے جاتے تهے۔ میں ایک دفعہ بهی سلام کرنے میں امام پر سبقت نہیں کر سکا۔