امام خمینی(رہ)  کی حضرت عبد العظیم حسنی(ع)  کی زیارت

امام خمینی(رہ) کی حضرت عبد العظیم حسنی(ع) کی زیارت

مدرسہ علوی میں دوران قیام ایک شب امام خمینی(رہ) شاہ عبد العظیم حسنی(ع) کی زیارت کا ارادہ کرتے ہیں۔

حضرت امام خمینی(رہ)  وطن واپس آنے کے بعد، ایک رات حضرت شاہ عبد العظیم حسنی(ع) کے حرم مطہر کی زیارت کے لئے شہر ری تشریف لے گئے۔

ذیل کی سطور میں آپ اس رات کی یادگار باتیں، امام امت کے قریبی ساتهیوں کی زبانی قرائت فرمائیں گے:

مدرسہ علوی میں دوران قیام ایک شب امام خمینی(رہ) شاہ عبد العظیم حسنی(ع) کی زیارت کا ارادہ کرتے ہیں۔

آپ نے فرمایا: گاڑی کا انتظام کیجئے چلتے ہیں زیارت کے لئے!

اس رات بعض مسلح افراد کو حرم بهیجا گیا تا کہ وہ وہاں خاص جگہوں کو کنٹرول میں رکهیں۔ اس کے بعد ہم امام خمینی(رہ) کے ہمراہ زیارت کے لئے شاہ عبد العظیم حسنی(ع)  کے حرم مطہر پہنچے۔

امام بزرگوار کے حرم میں داخل ہونے سے قبل کسی کو کچه خبر نہ تهی لیکن جیسے ہی لوگ اس جانب متوجہ ہوئے کہ امام، زیارت کے لئے حرم تشریف لائے ہیں، لوگوں کی کثیر تعداد آپ کی گاڑی کی جانب بڑهی۔ امام خمینی کی گاڑی کے ڈرائیور برادر ابوالفضل توکلی کے بقول: مجمع کی کثرت کے سبب بقدر ضرورت آکسیجن فراہم نہ ہونے کی وجہ سے دم گهٹنے سا لگا تها۔ تمام تر تلاش وکوشش کے بعد میں گاڑی کو مجمع سے دور کر سکا اور نتیجہ میں ہم تہران واپس آگئے۔

جماران ویب سائٹ

ای میل کریں