انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امام خمینی(ره) کے آباء و اجداد خمین کے مظلوموں کی آس و امید تهے کہا: خمین میں آپ کا آبائی مکان ہمارے دعوے کی مسلمہ دلیل ہے۔
انہوں نے دہشت گردی سے مقابل میں امام خمینی(ره) کے والد اور دادا کے عظیم کارناموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس گهرانہ کی دلیر خواتین کے جرآت مندانہ اقدامات کا تذکرہ کیا۔
سرزمین پاکستان کے اس نامور شیعہ عالم دین نے آپ کی تربیت میں آپ کی پهوپهی کے کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس گهرانے کی عورتیں بهی حضرت زینب(س) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی چولیں ہلانے میں مردوں کے شانہ بشانہ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا: امام خمینی(ره) کی پهوپهی نے جب تک امام خمینی(ره) کے والد گرامی کے قاتل کو تختہ دار پر نہیں لٹکا لیا دم نہیں لیا۔
حجت الاسلام کاظمی نے ابتدائے طالب علمی میں امام خمینی(ره) کی سامراج مخالف سوچ اور ان کے افکار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: سرزمین قم پر قدم رکهتے ہی شاہ کے بیانات اور اس کے طرز عمل پر امام خمینی(ره) کی کڑی نگاہ تهی۔
انہوں نے مزید کہا: شاہی حکومت کی جانب سے دین اسلامی اور شیعہ مذهب کے ساته ہونے والے کهلواڑ اور ایران میں مغربی دنیا کے نفوذ پر امام خمینی(ره) کی کڑی نظر تهی۔
حجت الاسلام سید سجاد کاظمی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں امام خمینی(ره) کی محبوبیت اور آپ کو ائیڈیل قرار دیا جانا فقط آپ کی سیاسی شخصیت کی بنیاد پر نہیں ہے کہا: آپ کی معنوی اور عرفانی شخصیت کو سیاست پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے حوزہ علمیہ قم میں اپنے وجود کو امام خمینی (ره) کی عرفانی اور معنوی شخصیت سے رونما ہونے والی تبدلیوں کا ثمرہ قراردیا اور کہا: ہماری نسلوں میں روحانیت کی جانب بڑهتا ہوا اشتیاق بهی امام خمینی (ره) کے مرہون منت ہے۔