امام راحل آیت اللہ خمینی(رہ) کے نام کی برکتیں

امام راحل آیت اللہ خمینی(رہ) کے نام کی برکتیں

حجت الاسلام سید افتخار حسین نقوی نے اپنی مختلف فعالیتوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تمام تر کاوشوں کو امام راحل حضرت آیت اللہ خمینی(رہ) کے نام کی برکتیں قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے امام خمینی(رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے قم میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے دفتر کا دورہ کیا۔
حجت الاسلام سید افتخار حسین نقوی نے اپنے اس دورے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر لک زائی اور اسمبلی کے ادارہ مجلات وجرائد کے سربراہ حجت الاسلام نقدہ دوزان سے ملاقات کی۔

انہوں نے اپنی مختلف فعالیتوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تمام تر کاوشوں کو امام راحل حضرت آیت اللہ خمینی(رہ) کے نام کی برکتیں قرار دیا۔
پاکستان میں سچ ٹی وی کے چیئرمین علامہ افتخار حسین نقوی نے اس سفر میں اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ کے مرکزی دفتر کا بهی دورہ کیا اور عالمی شیعوں سے متعلق اس نیوز ایجنسی کی خدمات کو قریب سے دیکها۔

رسالہ پیام زینب کے چیف ایڈیٹر نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی نئی ویب سائٹ ویکی شیعہ کے دفتر کو بهی نزدیک سے ملاحظہ کیا۔

پاکستان کے امام خمینی(رہ) ٹرسٹ کے سربراہ نے گزشتہ روز بده کو نماز ظهرین کے بعد اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کے شعبہ اردو زبان کے ایڈیٹروں سے بهی ملاقات کی اور پاکستان کے شیعوں سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید افتخار حسین نقوی امام خمینی(رہ) ٹرسٹ جس کے زیر اہتمام دیگر چودہ دینی مدارس کام کر رہے ہیں کے سربراہ ہونے کے علاوہ کئی یتیموں اور فقیروں کی سرپرستی بهی کر رہے ہیں جبکہ کئی مساجد اور ہسپتالوں کے بانی بهی ہیں۔ آپ کا سب سے نمایاں اور اہم کارنامہ سچ ٹی وی چینل کا تاسیس کرنا ہے جو پاکستان میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

ای میل کریں