جب ایران میں انقلاب اسلامی اپنے عروج پر تها، امام خمینی(رح) نے فرانس، پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے " نہ شرقی نہ غربی " اصول پر تاکید کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی سے متعلق چند امورات کے بارے میں روشن ڈالی اور فرمایا:
وہ اصل جو ناقابل تبدیلی ہے، یہ ہے کہ ہماری خارجی پالیسی کی بنیاد، ملک کی آزادی اور خودمختاری نیــز مصالح عامہ اور ایرانی عوام کے مفادات کا تحفظ ہونی چاہئے۔
صحیفه امام، ج4، ص: 415
ہم مشرق ومغرب کے کسی خاص سمت سے متمایل نہیں ہیں، ہم سب کے ساته یکساں طورپر اچهے روابط رکهنا چاہتے ہیں، عدل وانصاف کی راہ اپنائیں گے، البتہ یہ اس وقت نافذ ہوگا کہ جب دوسری طرف بهی ہمارے ساته انصاف سے برتاؤ کریں۔
صحیفه امام، ج5، ص: 418