کہاں سے تعلق ہے؟

کہاں سے تعلق ہے؟

امام (ره) کی جیل اور نظر بندی سے قم واپسی کے بعد عاشقوں کا ایک سیلاب پورے ملک سے قم کی طرف رواں تها

راوی: حجت الاسلام مہدی کروبی


امام ؒ کی (جیل اور نظر بندی سے) سنہ ۴۳ (۱۹۶۴ء)میں قم واپسی کے بعد عقیدت مندوں اور عاشقوں کا ایک سیلاب پورے ملک سے قم کی طرف رواں تها۔ ایک دن ہم امام ؒ  کی خدمت میں حاضر تهے۔ صوبہ خراسان کے کسی گاؤں سے ایک شخص آیا ہوا تها کہ وہ امام کا دیدار کرے۔ بڑا مشتاق تها اور شوق دیدار میں رو رہا تها۔ امام جب اس کی طرف متوجہ ہوئے تو ایک خاص عنایت فرماتے ہوئے اس شخص کو اپنے قریب بلایا اور جیسے کہ ایک بهائی دوسرے بهائی کو گلے لگاتا ہے اس طرح سے اس کو گلے لگا کر اس کی خیریت پوچهی اور کہا کہ تم کہاں سے تعلق رکهتے ہو اور تمہارا پیشہ کیا ہے؟ تاکہ اس کو نارمل حالت میں لے آئیں۔ ہم جو یہ منظر دیکه رہے تهے اس سے بہت متاثر ہوئے۔

ای میل کریں