راوی: آیت اﷲ شہید مطہری
میں جن دوست واجبات کو جانتا ہوں ان میں سے کوئی ایک بهی حضرت امام کی طرح ملت ایران پر بهروسہ نہیں رکهتا تها۔ جنگ وقیام کے دوران کئی بار حضرت امام ؒسے کہا گیا کہ آقا عوام اس جنگ وقیام کی سختیوں کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور وہ سست پڑے جا رہے ہیں۔ امام ؒفرماتے تهے کہ ’’نہیں! عوام ایسی نہیں ہے جیسا کہ تم سمجه رہے ہو۔ میں عوام کو بہتر پہچانتا ہوں‘‘۔