راوی: خانم فریدہ مصطفوی
یاد ہے کہ جب میں چهوٹی تهی تو ایک دن ہمارے گهرکے باغیچہ کیلئے ایک بوڑها شخص کچھ مٹی لے کر آیا۔ دسترخوان بچها ہوا تها۔ امام ؒنے فرمایا کہ اس بوڑهے نے کهانا نہیں کهایا ہے۔ ہمارے پاس بهی کهانا کچه زیادہ نہیں تها۔ لیکن حضرت امام ؒنے ایک خالی پلیٹ اٹهائی اور اپنے کهانے میں سے چند چمچے غذا کے اس پلیٹ میں نکالے اور ہم سے کہا: ’’آؤ تم سب بهی اپنے کهانے میں سے چند لقمے اس پلیٹ میں ڈال دو تاکہ ایک آدمی کا کهانا ہوجائے‘‘۔ اس دن ہمارے پاس کوئی اضافی کهانا نہیں تها اس طرح سے اس بوڑهے شخص کے کهانے کا انتظام ہوا۔ بچپنے میں یہ کام مجهے اتنا پسند آیا جس کی حد نہیں۔