راوی: خانم ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی:
امام ؒکے گهر کی ایک خادمہ حضرت امام ؒکی نجف میں ابتدائی سکونت کے حوالے سے نقل کرتی ہے کہ ہمارے گهر میں فریج نہیں تها۔ جبکہ میں دیکه رہی تهی کہ نجف کے اکثر گهروں میں فریج ہے، چونکہ فریج کی ضرورت تهی اس لیے ایک دن میں نے آقائے مصطفی کی خدمت میں عرض کیا کہ گهر کیلئے ایک فریج خرید لیجئے۔ انہوں نے کہا: ٹهیک ہے۔ جب امام ؒ سے مشورہ کیا تو آپ نے جواب دیا کہ ’’نہیں! اس کی ضرورت نہیں ہے۔ کیا سارے طالب علموں کے پاس فریج ہے کہ ہم بهی رکهیں؟‘‘ جب ایک مدت کے بعد گهروں میں میری رفت وآمد ہوئی تو پتہ چلا کہ ان سب کے پاس فریج ہے تب ہم نے امام ؒسے یہ بات عرض کی۔ اس کے بعد انہوں نے اجازت دی کہ ایک چهوٹا سا فریج خریدا جائے۔