حجۃ الاسلام رحیمیان بیان کرتے ہیں:
امام خمینی(رہ) بسا اوقات ایک ہی وقت میں متعدد امور انجام دیتے۔
فروردین سنہ ۱۳۶۸ ه،شمسی، شام سات بجے کے قریب امام نے مجهے کسی کام کے لئے بلایا۔ میں فوراً حاضری دی، آپ ابهی تعقیبات مغربین میں، تسبیح لئے ذکر پروردگار کر رہے تهے۔ آپ نے استراحت کا قصد کیا اور ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق ہلکی پهلکی ورزش بهی انجام دے رہے تهے۔ اس کے ساته ٹی وی بهی بغیر آواز کے دیکه رہے تهے جبکہ ساته میں ریڈیو بغور سن رہے تهے۔ ان تمام کاموں کے علاوہ اپنے عزیز بیٹے کے فرزند علی، جو امام کے ساته ہی لیٹا ہوا تها اور دادا کی حرکتیں انجام دینے کی کوشش کر رہا تها، اس کے ساته بهی آپ کا رویہ شفقت پدری جیسا تها۔ یاد رہے کہ اس کمسن بچہ کی موجودگی، آپ کے لئے اس ورزش میں رکاوٹ نہیں قرار پا رہی تهی۔
بشکریہ ہفتہ نامہ حریم امام(رح)