عیسی(ع) امن وصلح کا نبی ہے: امام خمینی(رح)

عیسی(ع) امن وصلح کا نبی ہے: امام خمینی(رح)

خدائے بزرگ و برتر کا درود و سلام ہو اس عظیم الشان پیغمبر حضرت عیسی ابن مریم روح اللہ پر کہ جنہوں نے مردوں کو زندہ اور سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کیا!

خدائے بزرگ و برتر کا درود و سلام ہو اس عظیم الشان پیغمبر حضرت عیسی ابن مریم روح اللہ پر کہ جنہوں  نے مردوں کو زندہ اور سوئے ہوئے لوگوں کو بیدار کیا! اور خدائے متعال کا سلام ہو ان کی عظیم الشان ماں مریم عذرا و صدیقہ حورا پر کہ جنہوں نے نفخہ الٰہی کے ذریعے ایسے عظیم المرتبت بیٹے کو رحمت الٰہی کے طلب گاروں کے حوالے کیا!

صحیفہ امام، ج5، ص272

میں دنیا کے تمام امت مستضعفہ کو نیز ملت مسیحیت کو حضرت عیسی بن مریم(ع) کی ولادت کی مناسبت پر تبریک وتہنیت پیش کرتا ہوں۔ اسی طرح ایرانی عیسائی اقوام کو بهی ہدیہ تبریک دے دیتا ہوں۔ حریت پسند عیسائیوں کو اور وہ لوگ جو عیسی روح اللہ کے آسمانی تعالیم کی پیروی کرتے ہیں، ان سب پر ســلام۔ عیسی(ع) وہ عظیم الشان نبی ہے جو مظلوموں کی حمایت کیلئے اور عدل وانصاف پهیلانے کیلئے مبعوث برسالت ہوئے۔ حضرت(ع) سے متعلق تمام امور معجزہ ہے۔ ایک معجزہ وہ ہے کہ جب عذرائے بتول، پاک دامن خاتون نے آپ(ع) کو جنم لیا، اسی طرح جب نوزاد بچہ تهے تو لوگوں سے تکلم فرمایا اور جب بشریت کیلئے امن، محبت اور معنویت لے آئے تو بهی معجزہ تها۔ جناب عیسی مسیح(ع) ہرگز ظلم کو مباح نہیں سمجهتے تهے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام، امن وصلح کا نبی ہے۔

صحیفہ امام، ج‏11، ص: 327-323

چنانچہ حضرت عیسی(ع) کو بهی امور کے باگ ڈور سنبهالنے کا موقع ملتا جس طرح حضرت موسی(ع) اور حضرت نوح(ع) کو ملا تها تو یقیناً کفــار سے مقابلے کرتے۔ جو لوگ یہ گمان لئے بیٹهے ہیں کہ جناب عیسی علی نبینا وآلہ وعلیہ السلام ہرگز جنگ کے بارے میں سوچا بهی نہیں ہے اور صرف لوگوں کو نصیحت فرمایا کرتے ہیں، بلکل غلط فہمی میں مبتلا ہیں اور آپ(ع) کے حق میں جسارت کررہے ہیں۔

صحیفہ امام، ج‏19، ص: 107

اســلام، جناب عیسی مسیح علیہ السلام کا خاص احترام کرتا ہے اور انہیں عظیم پیغمبر خدا مانا ہے۔ قرآن مجید جناب عیسی اور حضرت مریم علیهما السلام کی بهرپور حمایت کی ہے اور ہم مسلمان بهی حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کو باعظمت رسول خدا کے طورپر مانتے ہیں۔

صحیفہ امام، ج‏5، ص: 175

ای میل کریں