دنیا کی قوموں کیلئے نبی مکرم(ص) سب سے زیادہ غمخوار

دنیا کی قوموں کیلئے نبی مکرم(ص) سب سے زیادہ غمخوار

دنیا کی قوموں کیلئے نبی مکرم(ص) سب سے زیادہ غمخوار تهے، اور جب کفار کو دیکهتے تهے جو فطرت انسانی کی راہ میں گامزن نہیں ہوتے، افسوس کا اظہار فرماتے۔

جماران کے مطابق، امام خمینی(رح) فرماتے تهے: انسان کو، اللہ تعالی نے اپنی حقیقت رحمت سے خلق فرمایا اور انسان رحمت الہیہ کی صورت وجلوہ ہے۔

(شرح حدیث جنود عقل وجہل، ص240)

اس بنا پر، یہ قدرتی ہے کہ اس رحمت الہیہ کی صورت، دیگر مخلوقات سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے اور رحمت عظمیٰ یعنی وجود مکرم نبی اسلام(ص) جو کہ "رحمۃ للعالمین" ہے، کی عطوفت ومہربانی کا نشانہ بنے۔

یہ رأفت اور رحمت شمولی تمام انسانوں کے متعلق ہونے کے باوجود، دوسری طرف ان کے دعوت توحیدی پر لبیک نہ کہنا اور راہ سعادت وخوشبختی سے منہ پهیرنا، آپ(ص) کے غم واندوہ کا باعث ہوتا تها یہاں تک کہ اللہ تعالی نے آنحضرت(ص) کو تسلی دیتے تهے۔

ہاں! یہ ہمدردی اور احسان اور ان سے منبعث خیر سگالی، کفار اور آنحضرت(ص) کے مخالفین کے بهی شامل حال تهی۔

امام خمینی(رح) جو خود مکتب نبی مکرم اسلام(ص) کے تعلیم یافتہ ہے اور ابناء بشر کی خیر خواہی میں اسی طور وطریقہ پر گامزن رہے، عبرت آموز کلمات میں رسول گرامی(ص) کی راہ ترسیم فرماتے ہیں:

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عوام الناس کی تربیت نہ پانے پر بہت ہی غم وغصہ میں رہتے تهے یہاں تک کہ اللہ تبارک وتعالی نے آپ کو تسلی دیتے تهے، آپ(ص) مشقت میں ہوتے تهے، اللہ تعالی نے خطاب فرمایا کہ ہم نے قرآن اس لئے نازل نہیں کیا کہ تو سختی اور مشقت رہے۔ امتوں کیلئے مہربان باپ سے اپنی اولاد کی بہ نسبت زیادہ مہربان ودلسوز تهے، دنیا کی قوموں کیلئے نبی مکرم(ص) سب سے زیادہ غمخوار تهے، اور جب کفار کو دیکهتے تهے جو فطرت انسانی کی راہ میں گامزن نہیں ہوتے، افسوس کا اظہار فرماتے۔ جی ہاں! ہر انسان اس طرح کی ہونا چاہئے، افسوس ہونا چاہئے ان لوگوں کیلئے کہ راہ اسلام اور راہ انسانیت کی طرف نہیں موڑتے ہیں۔

صحیفہ امام، ج15، ص492

ای میل کریں