سید احمد خمینی(رہ) کی صداقت اور امانتداری

سید احمد خمینی(رہ) کی صداقت اور امانتداری

میرے فرزند احمد! خدا کے ساته اپنا معاملہ صاف رکهے اور اس کی ذات پر توکل کرتے ہوئے لوگوں کے مکر اور حیلوں سے نہ گهبرائے، ہم سب کو خدا ہی کی بارگاہ میں جانا ہے اور ابهی بهی اسی کے حضور میں ہیں۔

سیاسی سلیقوں کے بازار میں جہاں اختلافات عروج پرتهے وہیں بعض عناصر امام خمینی(رہ) کے نظریات کو اپنے ذاتی نظریات کے منافی سمجهتے ہوئے سید احمد(رہ) کے توسط سے نقل ہونے والی باتوں اور اقوال کو شک کی نگاہ سے دیکهتے تهے اور بسا اوقات انہیں جهوٹا بهی کہا جاتا تها۔

اسی پس منظر میں ملاحظہ فرما لیجئے سید احمد مرحوم کا خط اور امام خمینی(رح) کے جواب:

بسم اللَّه الرحمن الرحیم

سیاسی امور میں ہمیشہ آپ اور مسئولین، نیز لوگوں کے درمیان واسطہ کا کام میں انجام دیتا رہا ہوں اور بسا اوقات آپ کی جانب سے صادر ہونے والے دستورات کے مطالب بعض ایسے امور پر مشتمل ہے جو بعض مسئولین اور گروہوں کے نظریات اور مفادات کے منافی ہے، اسی لئے جیسے ہی آپ کی جانب سے کوئی دستور سامنے آتا ہے تو لوگوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور بعض لوگ تو اسے شک کی نگاہ سے دیکهتے ہیں! اسی تناظر میں آپ سے میری گزارش ہے کہ آپ یہ مرقوم فرمائیں کہ انقلاب سے پہلے اور انقلاب کے بعد آپ کی طرف سے صادر ہونے والے کسی بهی دستور میں، کیا میں نے تحریف سے کام لیتے ہوئے کسی لفظ کو کم یا زیادہ کیا ہے؟

یا پهر کسی غلط بات کو آپ سے منسوب کیا ہے؟

یا خدا نخواستہ آپ کی رضایت کے برخلاف کوئی قدم اٹهایا ہے؟

احمد خمینی 

 

بسمه تعالى

میں گواہی دیتا ہوں کہ میرے فرزند احمد نے جب سے سیاسی میدان میں قدم رکها ہے اور میرے کاموں کی بهاگ دوڑ کے حوالے سے مجه سے رابطے میں ہے، تب سے آج تک ان کی جانب سے نہ تو میں کسی قسم کی خلاف ورزی کی شاہدہ کیا اور نہ ہی میری جانب سے منتشر ہونے والے اعلامیے میں کسی قسم کے تحریف سے کام لیا اور اسی طرح نہ ہی کسی غلط بات کو مجه سے منسوب کیا اور کلی طور پر ان کی جانب سے میں نے کسی قسم کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا۔

 لیکن میرے فرزند احمد کو جان لینا چاہئے کہ جب بهی ان کے جیسے لوگ سیاسی اور اجتماعی امور کی انجام دہی کیلئے میدان میں قدم رکهتے ہیں تو یقیناً لوگوں کی جانب سے مورد الزام ٹهرتے ہیں ان کو چاہئے کہ خدا کے ساته اپنا معاملہ صاف رکهے اور اس کی ذات پر توکل کرتے ہوئے لوگوں کے مکر اور حیلوں سے نہ گهبرائے کیونکہ انسان کی طرح انسانی مکر وحیلے بهی بہت جلد گزرنے والے ہیں، ہم سب کو خدا ہی کی بارگاہ میں جانا ہے اور ابهی بهی اسی کے حضور میں ہیں، سلام ہو ان پر جو ہدایت کی اتباع کرنے والے ہیں۔

خدا کی درگاہ میں میری التجا ہے کہ مسئولین اور مجه سے منسوب تمام افراد کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔

روح اللَّه الموسوی الخمینى‏

 

صحیفه امام، ج‏19، ص،107

ماخذ: امام خمینی پورٹل

ای میل کریں