حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت

منگل, جنوری 28, 2020 10:45

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
مستحب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

مستحب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

مستحب نمازوں میں واجب نمازوں کی طرح حمد کا پڑھنا واجب ہے۔

جمعه, جنوری 24, 2020 11:31

مزید
واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

واجب نمازوں میں کس رکعات میں سوره پڑھنا واجب ہے؟

بدھ, جنوری 22, 2020 11:31

مزید
حضور قلب کے ساتھ نماز پڑھنے کی وضاحت فرمائیے؟

حضور قلب کے ساتھ نماز پڑھنے کی وضاحت فرمائیے؟

نماز پڑھنے والے کو چاہئے کہ پوری نماز میں چاہے نماز کے اذکا ر ہوں یا افعال، حضور قلب کے ساتھ رہے کیوں کہ ...

بدھ, دسمبر 11, 2019 10:38

مزید
انسان کامل امام خمینی(رح) کی نظر میں

انسان کامل امام خمینی(رح) کی نظر میں

امام خمینی (رہ) انسان کامل کے بارے میں بحث کرتے ہیں اور ان کی نظر میں اس کا امامت سے بہت گہرا رابطہ ہے لہذا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں انسان کامل، حجتِ خدا اور روئے زمین پر لوگوں کے لئے خدا کا مطلق ولی ہو سکتا ہے جس کا مصداق، انبیاء، ائمہؑ اور موجودہ دور میں حضرت امام زمانہ (عج) ہیں۔ امام (رہ) حکمت الہی کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ہر دور میں زمین پر خدا کے خلیفہ کا ہونا لازمی ہے اور ہر زمانہ میں خدا کا خلیفہ زمین پر رہا ہے اور اس کی حکمت اور رحمانیت کا تقاضا یہی ہے۔ امام (رہ) فرماتے ہیں کہ حکمت الہی اور عنایت الہی کا تقاضا یہ ہے کہ اس کا خلیفہ روئے زمین پر ایسا ہو جو تمام صفات ربوبی اور اسماء الہی کا حامل ہو اور وہی اسم اعظم اللہ ہو سکتا ہے۔

هفته, نومبر 30, 2019 08:44

مزید
فلسفۂ امامت امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

فلسفۂ امامت امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

امام خمینی (رہ) ایک ایسے زمانہ میں تھے جس میں انہیں مختلف قسم کے نظریات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا بالخصوص مغربی افکار و نظریات کافی حد تک رائج تھے اس بنا پر امام خمینی (رہ) کی سیاسی افکار اور امامت کے سلسلہ میں ان کی نظر اسلامی مبانی اور زمانہ کے تقاضوں سے مربوط ہے۔ اس کے علاوہ امام خمینی (رہ) وہ شخص تھے جنہوں نے نظریۂ ولایت فقیہ کو پیش کرنے کے ذریعہ اسلامی جمہوریت کا نظام قائم کیا اور اسی کے سایہ میں اپنے سیاسی نظریات پیش کئے جن میں ایک نظریہ امامت اور ولایت ہے، ولایت اور امامت کے سلسلہ میں امام خمینی (رہ) کے عمدہ نظریات ان کی اکثر کتابوں اور آثار میں موجود ہیں نیز ان کی تقاریر میں بھی اس چیز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ان کی منجملہ کتابوں "مصباح الھدایۃ" ، " تعلیقات علی شرح فصوص الحکم" ، "شرح دعای سحر" ، "ولایت فقیہ" ، "شرح حدیث جنود عقل و جھل" وغیرہ میں اس کی جانب اشارے ملتے ہیں۔ انہوں نے مختلف مناسبتوں سے امامت اور ولایت اور انسان کامل کی بحثوں کو پیش کیا۔

هفته, نومبر 30, 2019 03:48

مزید
مرکز اتحاد

مرکز اتحاد

علمائے اہلسنت کا ماننا ہے کہ رسول اکرم کی ولادت 12 ربیع الاول کو ہوئی، جبکہ شیعہ علماء نے آنحضرت کی آمد 17 ربیع الاول کو تسلیم کی ہے

منگل, نومبر 26, 2019 12:18

مزید
Page 15 From 41 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >