حضرت علی علیہ السلام کے وجود نے غدیر  کوعظمت بخشی :امام خمینی(رح)

حضرت علی علیہ السلام کے وجود نے غدیر کوعظمت بخشی :امام خمینی(رح)

عید سعید غدیر کے موقع پر تمام مسلمانوں کی روح میں ولایت کے بیج کو بویا گیا ہے عید غدیر کسی خاص طبقے کی عید نہیں ہے بلکہ یہ تاریخ اسلام کی سب سے بڑی عید ہے یہ عید مستضعفین کی عید ہے یہ عید مظلوموں کی عید ہے یہ فقراء کی عید ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسولخدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا۔

پير, اگست 19, 2019 03:50

مزید
ظالم کو مہلت دینا بہت بڑی غلطی ہے: امام خمینی(رح)

ظالم کو مہلت دینا بہت بڑی غلطی ہے: امام خمینی(رح)

میں ان اسلامی ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس اسلامی تحریک میں ہمارا ساتھ دیا ہے مجھے امید ہیکہ اسلامی ممالک کی یہ حمایت پوری دنیا میں مستضعفین کے گروہ کی تشکیل کے لئے ایک مقدمہ ہو گی مجھے امید ہیکہ مستضعفین کے نام سے ایک گروہ تشکیل دیا جاے گا جس کے ذریعے دنیا کے تمام مظلومین کی مدد کی جاے گی آج دنیا کے مختلف کونوں میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ظلم کا مقابلہ کرنا اور مظلوم کا دفاع کرنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اگر دنیا کے کسی کونے میں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے تو عالم اسلام کو ہر قسم کے ظلم کی مذمت کرنا چاہیے جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے ہمیں کامیابی نہیں مل سکتی ہماری کامیابی ہمارے اتحاد میں ہے۔

اتوار, اگست 18, 2019 04:58

مزید
ظلم کے سامنے خاموشی اختیار کرنا حرام ہے: امام خمینی(رح)

ظلم کے سامنے خاموشی اختیار کرنا حرام ہے: امام خمینی(رح)

امام رضا علیہ السلام ایک روایت میں فرماتے ہیں اگر کوئی شخص کسی کام سے راضی ہے تو وہ بھی کام انجام دینے والے کی طرح ہے اور اگر کوئی مشرق میں مارا جاے اور دوسرا غرب میں اس قتل سے راضی ہو تو وہ بھی خدا کے نزدیک اس قتل میں شریک ہے۔

هفته, اگست 17, 2019 01:56

مزید
دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کا آسان طریقہ:امام خمینی(رح)

دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنے کا آسان طریقہ:امام خمینی(رح)

مجھے امید ہیکہ مسلمان اسلام اور قرآن کے فرمان کے مطابق آپس میں بھائی چارگی اور اتحاد سے اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے اور یہ چیز اسی وقت ممکن ہے جب اسلامی حکومتیں اپنے جزئی اختلافات بھولا کر اتحاد اور یکجہتی قائم کریں گی اسلامی حکومتوں کے اختلافات سے صرف اسلام کے دشمنوں کو فائدہ ملتا ہے ان اختلافات میں اسلام اور عالم اسلام کا نقصان ہے اگر عالم اسلام کو اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے ہوتو ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا ہمارا اتحاد اسلامی اتحاد ہونا چاہیے یعنی ہمیں اسلامی قوانین کی پیروی کرتے ہوے ایک دوسرے کی مدد کرنا چاہیے۔

جمعرات, اگست 15, 2019 04:01

مزید
آزادی کیسے حاصل کریں: امام خمینی(رح)

آزادی کیسے حاصل کریں: امام خمینی(رح)

دنیا میں کسی نے بھی آسانی سے آزادی حاصل نہیں کی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ و سلم اپنی زندگی کے آخری لمجوں تک مسلمانوں کی آزادی کے لئے ظالموں کا مقابلہ کیا ہے آپ کے بعد آپ کے جانشین حضرت علی علیہ السلام نے بھی اپنی زندگی میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرتے ہوے کفار اور ظالموں کے ساتھ جنگیں کی ہیں تمام انبیاء اور ائمہ علیھم السلام نے اسلام اور مسلمانوں کے لئے کفار اور منافقین کا مقابلہ کیا ہے اسلام اور عالم اسلام کو یہ آزادی اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ اس آزادی کے لئے بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں لہذا اگر کسی کو بھی آزادی لینی ہے تو اسے ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔

بدھ, اگست 14, 2019 03:46

مزید
ظلم کے خلاف خاموشی کیوں

ظلم کے خلاف خاموشی کیوں

امریکا اور اس کے حامیوں نے ہمیشہ غیر جانبداری کا ادعا کیا ہے حالانکہ وہ دنیا میں ہونے والے ہر ظلم میں برابر کے شریک ہیں کوئی بھی ظالمانہ کاروائی امریکا ااور اسرائیل کی حمایت کے بغیر نہیں ہوتی دنیا کا ہر ملک امریکا کے ان مظالم کے خلاف خاموش ہے جبکہ یہ طاقتیں خود انسانی حقوق کے دعوٰی کرتی ہیں لیکن سب سے زیادہ امریکا ہی انسانی حقوق کو پائمال کر رہا ہے جہاں خود امریکا نہیں پہنچ پا رہا وہاں وہ اپنے غلاموں کے ذریعے انسانی حقوق کو پائمال کرا رہا ہے لہذا آج ہر قوم کو خود ہی ظلم کا مقابلہ کرنا ہو گا ہر قوم کو خود ہی اپنا دفاع کرنا ہو گا۔

هفته, اگست 10, 2019 04:31

مزید
نماز جمعہ میں سیاسی اور مذہبی مسائل بیان ہونے چاہیے:امام خمینی(رح)

نماز جمعہ میں سیاسی اور مذہبی مسائل بیان ہونے چاہیے:امام خمینی(رح)

اگر یہ نماز جمعہ نہ ہوتی تو اتنی ساری برکتیں نہ ہوتیں آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہر جگہ نماز جمعہ کی وجہ سے کتنی برکتیں ہیں، نماز جمعہ ہی انسان کو غفلت سے جگاتی ہے اگر نماز جمعہ نہ ہوتی تو انسانوں کو بیدار کرنا ہمارے لئے بہت مشکل تھا نماز جمعہ ملک کو ادارے کرنے کا بہترین وسیلہ ہے نماز جمعہ کے ذریعے تمام مسائل کو بیان کو جا سکتا ہے علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسیم ثقافتی اور عدلیہ سے مربوط مسائل کو نماز جمعہ میں بیان کریں صدر اسلام میں مسجد اور منبر سے سیاسی اور ثقافتی امور کو بیان کیا جاتا ہے اسلام کی کامیابی میں ان دو کا اہم کردار تھا۔

هفته, جولائی 27, 2019 06:16

مزید
اسلام کی حفاظت میں جوانوں کا کردار

اسلام کی حفاظت میں جوانوں کا کردار

علماء اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے اتحاد نے دشمن کو اپنے مقصد میں ناکام بنا دیا ہے آج دشمن ان کے اتحاد کی طاقت کو سمجھ چکا ہے اور اسے معلوم ہو چکا ہے ااگر علماء اور نوجوانوں کے درمیان یہ اتحاد اسی طرح قائم رہا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا وہ اب اس کوشش میں ہیں کہ اس اتحاد اوریکجہتی کو ختم کیا جاے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر اس انقلاب کو باقی رکھنا تو اس اتحاد کو باقی رکھنا ہو گا یہی یکجہتی اور اتحاد ہماری کامیابی کی وجہ ہے اگر ہمارے درمیان اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو ہم کامیاب نہ ہوتے۔

بدھ, جولائی 24, 2019 08:27

مزید
Page 72 From 89 < Previous | 71 | 72 | 73 | 74 | 75 | 76 | 77 | 78 | 79 | 80 | Next >