امام خمینی(رح)

ایران کبھی بھی مغربی ثقافت قبول نہیں کرے گا: امام خمینی(رح)

یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں اسلامی ثقافت رائج ہو یہ لوگ ایرانی عوام کو اسلام اور علماء سے دور کر رہے ہیں کیوں کہ اسلام اور علماء ان کے مقاصد اور اہداف کے مخالف ہیں اگر ایران اور دوسرے ممالک میں حقیقی اسلام نافذ ہوجاے تو اغیار کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی اسلام کا یہ حکم ہیکہ مسلمانوں کے بارے میں کسی کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے ان لوگوں کو اس بات کا خوف ہیکہ اگر علماء حاکم بن جائیں گے تو وہ حقیقی اسلام کی پیرویہ کرتے ہوے ان کی آمیریت کو ختم کر دیں گے ۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے دوسرے ممالک میں بسنے والے ایرانیوں سے خطاب کرتے ہوے کہا میں آپ سب کی باتیں سننے کے لئے تیار ہوں لیکن میری عمر اور بیماری اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں اپنے بچوں اور بھائیوں سے ملاقات کر سکوں میں اپنی عمر اور کمزوری کی وجہ سے آپ حضرات سے نہیں مل سکتا لیکن میرا دل چاہتا ہیکہ آپ سے ملاقات کروں میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ ایک دوسرے ملک میں علم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب بانی نے اپنے خطاب جاری رکھتے ہوے فرمایا میں کوئی نئی بات نہیں کرنا چاہتا میری ہمیشہ ایک بات رہی ہے ہماری اس تحریک کا مقصد ایرانی عوام کا دفاع ہے کئی سالوں سے ایرانی عوام کو اپنے ہی ملک میں قیدی بنا کر رکھا ہوا ہے ان کے ریڈیو کو بند کیا ہوا ان کے ٹی وی کو بند کیا ہوا ہے ہماری تحریک کا دوسرا مقصد یہ ہیکہ ہم مستقل ہونا چاہتے ہیں ہمیں آزادی چاہیے شاہ نے اور اس کے بیٹے نے ہمارے ملک کو دوسروں کا غلام بنا دیا ہے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی ثقافت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ نے دوسرے ممالک کی غلامی اختیار کر کے ایرانی اور اسلامی ثقافت کو ختم کر دیا ہے انہوں فرمایا کہ آج ایران میں ایرانی اور اسلامی ثقاافت کی جگہ مغربی ثقافت ہے آج ہمارے جوانوں کو علم سے دور رکھا جا رہا ہے کیوں کہ یہ لوگ ڈر رہے ہیں کہ اگر ایرانی جوانوں نے تعلمیم حاصل کر لی تو ممکن ہے ہیکہ وہ ان کے اہداف کی مخالفت کرنے لگیں لھذا وہ ایرانی جوانوں کو تعلیم سے دور رکھ کر ان پر حکومت کرن اچاہتے ہیں۔

امام خمینی (رح) نے شاہ اور اس کے حامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا یہ لوگ نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں اسلامی ثقافت رائج ہو یہ لوگ ایرانی عوام کو اسلام اور علماء سے دور کر رہے ہیں کیوں کہ اسلام اور علماء ان کے مقاصد اور اہداف کے مخالف ہیں اگر ایران اور دوسرے ممالک میں حقیقی اسلام نافذ ہوجاے تو اغیار کے لئے کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی اسلام کا یہ حکم ہیکہ مسلمانوں کے بارے میں کسی کو فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے ان لوگوں کو اس بات کا خوف ہیکہ اگر علماء حاکم بن جائیں گے تو وہ حقیقی اسلام کی پیرویہ کرتے ہوے ان کی آمیریت کو ختم کر دیں گے ۔

ای میل کریں