اسلام کی خدمت کرنا علماء کی ذمہ داری ہے:امام خمینی(رح)
سب سے پہلے میں ایران، عراق اور دوسرے ممالک کے تمام علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حقیر نسبت اپنی محبت کا اظہار کیا ہے میں اس بات پت معذرت خواہ بھی ہوں کہ آپ کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا پروردگار کا ہم پر یہ بہت بڑا لطف ہے کہ پوری دنیا کے علماء ہمارے ساتھ ہیں یہ دنیا ایک راستہ ہے جس کو ہمیں طہ کر کے اپنے مقصد تک پہنچنا ہے ہم اس دنیا میں رہنے کے لئے نہں آے ہیں بلکہ یہ ہمارے لئے راستہ ہے جس کو انبیاء اور ائمہ علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوے عبور کرنا ہو گا اگر ہم اس راستے کو صحیح طریقے سے عبور کرنے میں ہماری کامیابی اور جیت ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے علماء سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا سب سے پہلے میں ایران، عراق اور دوسرے ممالک کے تمام علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے حقیر نسبت اپنی محبت کا اظہار کیا ہے میں اس بات پت معذرت خواہ بھی ہوں کہ آپ کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکا پروردگار کا ہم پر یہ بہت بڑا لطف ہے کہ پوری دنیا کے علماء ہمارے ساتھ ہیں یہ دنیا ایک راستہ ہے جس کو ہمیں طہ کر کے اپنے مقصد تک پہنچنا ہے ہم اس دنیا میں رہنے کے لئے نہں آے ہیں بلکہ یہ ہمارے لئے راستہ ہے جس کو انبیاء اور ائمہ علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوے عبور کرنا ہو گا اگر ہم اس راستے کو صحیح طریقے سے عبور کرنے میں ہماری کامیابی اور جیت ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا جب تک ہم اس دنیا میں ہیں تب تک ہماری کچھ ذمہ داریاں ہیں ہمیں اپنی شرعی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوے ظلم کا مقابلہ کرنا ہو گا ہمیں اپنی معاشرتی اور دوسری دنیاوی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہو گا انہوں نے فرمایا جس طرح ائمہ علیھم السلام نے اس دنیا میں رہتے ہوے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے اسی طرح ہمیں بھی عمل کرنا ہوگا۔
امام خمینی(رح) نے فرمایا میرے لئے ہر وہ شخص محترم ہے جو اسلام کی خدمت کر رہا ہے انہوں نے علماء کی خدمات کیطرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا علماء ہمیشہ اسلام کی خدمت میں آگے آگے رہیں ہیں میرزائی شیرازی کی طرح ایران کے دوسرے علماء نے بھی ظلم کے خلاف تحریک چلائی اور لوگوں کو بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی طرف دعوت دی اس کے علاوہ علماء نے پہلوی حکمرانوں کے خلاف بھی تحریک چلائی اسی طرح آج بھی علماء کو بھی اخلاص کے ساتھ اسلام کی خدمت کرنا چاہیے آج ہمیں یونیورسٹیوں کے طلباء کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اس ملک کا مستقبل انھی طلباء کے ہاتھ میں ہمیں اسلامی قوانین کے مطابق ان طلباء کی پرورش کرنی چاہیے ہمیں اپنی مجالس اور تقاریر میں طلباء کو نصیحت کرنی چاہیے دینی طلاب اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔