جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔
هفته, جنوری 25, 2020 10:56
مزید