اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں مولانا سید ذاکر حسین جعفری نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا ہے امام خمینی(رح) نے اللہ پر توکل کرتے ہوے اپنے ایمان اور اخلاص کی طاقت سے ایران میں اسلامی انقلاب برپا کیا ہے۔ امام خمینی (رح) نے خالی ہاتھ شاہ جیسی طاقت کے خلاف تحریک چلا کر کامیانی حاصل کی ہے جس وقت شاہ کے پاس ٹینک اور توپیں تھیں اس وقت امام(رہ) کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا لیکن انہوں نے اپنے پروردگار پر توکل کرتے ہوے ایرانی قوم کے ظلم کے خلاف آواز آٹھانے کی دعوت دی جس پر پوری قوم نے لبیک کہا۔
جمعرات, اپریل 16, 2020 11:29
آپ دیکھیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد تاریخ اسلام کے سب سے بڑے مرد حضرت امیر علیہ السلام نے اپنی حکومت کے دوران جن کی حکومت کی وسعت کافی بڑی تھی اپنے لوگوں سے کتنا اچھا برتاو رکھا تھا ان کی اتنی بڑی حکومت میں کوئی بھوکا شخص نہیں تھا انہوں نے اپنی ذاتی زندگی بڑی سادگی سے بسر کی وہ ایک ملک کے سربراہ ہونے کے باوجود بھی سادہ کھانا کھاتے تھے اور لوگوں سے کس قدر پیار اور محبت سے ملتے تھے اور رات کی تاریکی میں اپنے کاندھوں پر کھانا اُٹھا کر غریب اور یتیم بچوں کے درمیان تقسیم کرتے تھے جب کہ حضرت کا یہ عمل ان کی شہادت کے بعد معلوم ہوا کہ امیر علیہ السلام اتنی بڑی مملکت کے سربراہ ہونے کہ باوجود رات کی تاریکی میں خود غریب اور یتیم بچوں کے درمیان کھانا تقسیم کرتے تھے۔
پير, مارچ 30, 2020 11:08
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔
بدھ, مارچ 18, 2020 03:02
جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے مسئلے میں امریکی اب پشیمان ہو چکے ہیں
بدھ, فروری 19, 2020 11:01
مریکا کے بزدلانہ حملے میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکا سے مردانگی کے ساتھ بدلہ لیں گے
جمعرات, جنوری 23, 2020 02:03
میرے دوستو،میرے بھائیو، اور میری قوم کے جوانوں ابھی ابھی مجھے اس بات کی خبر موصول ہوئی ہیکہ اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب کے خلاف ایک سازش کر رہے ہیں لہذا یہ خبر آپ تک پہنچانی ضروری تھی تانکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان ہمیشہ کی طرح اس بار دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکیں اسلامی انقلاب کے دشمن انقلاب کے نام پر ایرانی فوج پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد ایران میں داخل ہو چکے ہیں جو ایرانی عوام کے سامنے ایران کی ہمدردی کریں گے اور اس کے بعد یہی لوگ اسلامی انقلاب کی فوج پر حملہ ور بھی ہوں گے ہماری قوم کو ایسے افراد کو پہچان کر ان سے دوری اختیار کرنی ہو گی اسلامی انقلاب کے دشمن ہمدردی اور دوستی کا نقاب پہن کر اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی سازش میں لگے ہوے ہیں لہذا ایسے موقع پر ہمیں اپنی فوج کا دفاع کرنا ہو گا اور دشمن کو اس کی ناپاک سازش میں ناکام بنانا ہو گا۔
پير, جنوری 13, 2020 03:29
تفصیلات کے مطابق "جسٹن ٹروڈ" نے ہفتہ کی رات ڈاکٹر "حسن روحانی" کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا
پير, جنوری 13, 2020 08:51
مجاہدانہ زندگی، شجاعانہ شہادت، سردار قاسم سلیمانی اپنی دلی آرزو کو پہنچے
اتوار, جنوری 05, 2020 08:34