ایران میں قتل عام پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

ایران میں قتل عام پر امام خمینی(رح) کا رد عمل

درود و سلام ہو یزد اور دوسرے شہر کے مومنین پر جنہوں نے اپنے خون سے تبریز کو زندہ کیا ہے ہم صرف تبریز کے شہداء کا چہم نہیں منا رہے ہم تو پہلوی حکومت کے پچاس سالہ سیاہ دور کا غم منا رہے ہیں ان پچاس سالوں میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا ہے بے گناہ مظلوموں کو جیلوں میں بند کیا گیا افسوس ہیکہ ان پچاس سالوں میں صرف ظلم ہی ہوا ہے ہم ابھی تک ان پچاس سالوں میں ہونے ظلم کا سوگ منا رہے ہیں رضا خان نے برتانیا اور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے نہ صرف ایرانی قوم کو جانی نقصان پہنچایا ہے بلکہ رضا خان نے ایرانی عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بھی امریکہ اور برتانیا کے حوالہ کر دیا ہے اور ایران کے خزانوں کو خالی کر کےامریکہ اور برتانیا کے خزانوں کو بھر دیا۔

منگل, اپریل 28, 2020 05:36

مزید
امام خمینی(رح) نے سعودی وزیر کو کس بات کی نصیحت کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے سعودی وزیر کو کس بات کی نصیحت کی تھی؟

میں امام صاحب،حرمین شریفین کی قوم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکر گزار ہوں آپ کو یہاں جستجو کے لئے بھیجا گیا ہے لیکن میں یہاں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ صدر اسلام سے ہی مسجد کسی بھی تحریک کا مرکز تھیں اسی مسجد سے ہر تحریک شروع ہوتی تھی اور ہر تحریک کو اسی مسجد سے تقویت ملی ہے کفار کو سرنگوں کرنے کے لئے اسلام کی افواج اسی مسجد سے حرکت کرتی تھیں آپ اہل مساجد ہیں آپ بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرتے ہوے ان مساجد کو اسلام کی نشر و اشاعت اور اسلامی تحریک کو چلانے کے لئے استعال کریں اور اسلامی تحریک کو طاقتور بنانے کے لئے مساجد بہترین ذریعہ ہیں ان مسجدوں کو ظالموں اور مشرکین کے خلاف ایک اسلحہ کے طور پر استعمال کریں۔

اتوار, اپریل 19, 2020 11:36

مزید
پاسداران تہران کو امام خمینی(رح) کی نصیحت

پاسداران تہران کو امام خمینی(رح) کی نصیحت

انقلاب برپا کرنا ایک الگ مسالہ تھا جس کی اپنی ایک اہمیت لیکن انقلاب کی کامیابی کے بعد کچھ سستیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور یہ سستیاں قوم میں اختلاف اور تفرقہ کا سبب بنتی ہیں جب آپ مشکلات کا شکار تھے سب ایک تھے ایران ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکا تھا اور اس قید خانے میں بند سارے قیدی متحد تھے لیکن الحمد للہ آپ سب نے تحریک چلائی اور کامیابی حاصل کی آپ نے اپنی اس جدو جہد اور تلاش سے اپنے ملک سے چوروں اور بدمعاشوں کو نکال کر ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے اپ کی اس جہدو جہد سے لاکھوں لوگوں کو رہائی ملی ہے آپ کے پنجرے کھولنے سے لاکھوں کبوتروں کو آزادی ملی اب ہم نے انقلاب لایا ہے لیکن اس وقت پھر ہمیں محکم ارادے کے ساتھ انقلاب کے بعد والے حالات کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

بدھ, اپریل 15, 2020 05:26

مزید
نماز جمعہ کے برکات و اثرات

نماز جمعہ کے برکات و اثرات

یہ نماز جمعہ جو ہر جگہ قائم ہو رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں اس کی کتنی برکات اور اثرات ہیں یہ نماز جمعہ لوگوں کو متحد اور بیدار کرتی ہے اگریہ نماز جمعہ نہ ہوتی تو ہمیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا لیکن الحمد للہ اس نماز کی برکت سے ہمارے پاس سب کچھ ہے اور کچھ حاصل کرنا ابھی باقی ہے لیکن ہمیں اس بات توقع نہیں رکھنی چاہیے ایک ایسی حکومت جس کو اندرونی اور بیرونی مخالفت کا سامنا ہے اس ایک ایسے ملک کو جس میں شاہ ہزاوں خرابیاں چھوڑ گیا کو سدھار سکتی ہے آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں کتنے فساد اور خرابیاں تھیں جن کو اچھائیوں میں بدلنا کسی ایک کی طاقت نہیں ہے بلکہ اس ملک سدھارنے کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی اور اس ملک کو جنت میں تبدیل کرن ہو گا۔

منگل, اپریل 14, 2020 10:44

مزید
عوام کے نام امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

عوام کے نام امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

امام خمینی(رح) نے ایک فروردین 1368 ہجری شمسی کو اپنے ایک پغام میں عید نوروز کی مبارک بادی دی اور نئے سال کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا امام (رہ) نے نوروز کے اس پیغام میں فرمایا کہ حول حال الی احسن الحال کا مطلب یہ ہیکہ ہم اس نئے سال میں اپنی روح میں تبدیلی لائیں یعنی حقیقی طور پر ہمارے ایمان میں تحول ہونا چاہیے ہمارے نفس میں تبدیلی ہونی چاہیے جس طرح ہم عید کے موقع پر اپنے ظاہری جسم کو خوبصورت بناتے ہیں اسی طرح ہمیں اس نئے سال میں بھی اپنے نفس کو بھی خوبصورت بنانا ہوگا ہمیں اپنے کو برائیوں سے پاک کرنا ہو گا۔

هفته, مارچ 21, 2020 06:14

مزید
اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

اسلامی ممالک کو مل کر مشترکہ دشمن کو مقابلہ کرنا ہوگا:رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب میں اسرائیل کو جعلی صیہونی حکومت قرار دیا ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ فلسطین میں اس سرزمین کے اصلی باشندوں کی، چاہے وہ مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا یہودی ہوں، منتخب حکومت قائم ہونی چاہئے۔

بدھ, مارچ 18, 2020 03:02

مزید
ایرانی قوم کی طاقت

ایرانی قوم کی طاقت

امام خمینی(رح) کی نظر میں ایرانی قوم کی سب سے بڑی طاقت کیا تھی؟

پير, مارچ 09, 2020 04:59

مزید
Page 28 From 69 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >