امام خمینی(رح)

لبنان کے سنی شیعہ علماءکا متحد ہونا امام خمینی(رح) کے بابرکت وجود کا نتیجہ ہے

اسلامی انقلاب ایران کی فتح کے بعد اس مجمع کے بانیوں نے امام خمینی کو ایک خط لکھ کر اس تنظیم کے قیام کی اجازت طلب کی تھی جس کے جواب میں امام خمینی(رح) نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے دعا کی آج لبنان میں اس مجمع کا وجود امام (رہ) کے احسانوں میں سے ایک ہے۔

لبنان کے مسلم کا متحد ہونا امام خمینی(رح) کے بابرکت وجود کا نتیجہ ہے

اسلامی انقلاب ایران کی فتح کے بعد اس مجمع کے بانیوں نے امام خمینی کو ایک خط لکھ کر اس تنظیم کے قیام کی اجازت طلب کی تھی جس کے جواب میں امام خمینی(رح) نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے دعا کی آج لبنان میں اس مجمع کا وجود امام (رہ) کے احسانوں میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد الزین نے آج شام قم میں آیت اللہ مکارم شیرازی سے ملاقات میں کہا لبنانی مسلم علماء کا اجتماع ایک مشترکہ اجتماع ہے جس میں 250 سے زائد لبنانی علماء مل کر کام کر رہے ہیں اور انہوں نے متحد ہوکر یہ انجمن تشکیل دیی ہے اور 35 سال سے مل کر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران کی فتح کے بعد اس مجمع کے بانیوں نے امام خمینی کو ایک خط لکھ کر اس تنظیم کے قیام کی اجازت طلب کی تھی جس کے جواب میں امام خمینی(رح) نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے دعا کی آج لبنان میں اس مجمع کا وجود امام (رہ) کے احسانوں میں سے ایک ہے۔

لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ نے لبنانی مسلم علماء ایسوسی ایشن کے بنیادی قوانین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اس تنظیم کا پہلا اور بنیادی قانون ولایت فقیہ پر اعتقاد ہے  اور اسی بنا پر لبنانی سنی علماء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ولی فقیہ کو پوری امت کا امام مان کر بیعت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا اس انجمن دوسرا اہم ہدف اسرائیل کے خلاف لڑنے والی فلسطینی مزاحمت کو مضبوط بنانا اور اسرائیل کی نابودی ہے۔شیخ احمد الزین نے مزید کہا: "امت مسلمہ کے اتحاد کو مضبوط بنانا اور مسلمانوں کے درمیان باہمی تعلقات اور تکفیری تحریکوں کا مقابلہ کرنا اس انجمن کے اہداف میں شامل ہے۔

ای میل کریں