حسن روحانی

امام خمینی(رح) نے بیرونی طاقت کے بجاے داخلی طاقت پر بھروسہ کیا:ایرانی صدر

صدر حسن روحانی نے 12 بہمن 1357 کو رونما ہونے والے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن امام خمینی (رح) کا استقبال ایک تاریخی استقبال تھا امام کے استقبال نے واضح کر دیا تھا

امام خمینی(رح) نے بیرونی طاقت کے بجاے داخلی طاقت پر بھروسہ کیا:ایرانی صدر

صدر حسن روحانی نے 12 بہمن 1357 کو رونما ہونے والے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن امام خمینی (رح) کا استقبال ایک تاریخی استقبال تھا امام کے استقبال نے واضح کر دیا تھا کہ جس حکومت نے امام کو ملک بدر کیا تھا وہ حکمران آج در بدر ہو رہے ہیں امام نے ان سب کو پہلے ملک سے نکالا پھر آپ خود واپس آئے تھے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لیا بلکہ وہ جانتے تھے کہ اصلی طاقت ملک کے اندر ہے اصلی طاقت تو ان کے چاہنے والے اور ایرانی قوم ہے لھذا انہوں نے قوم کو متحد کر کے ظلم کے خلاف قیام کیا انہوں نے کہا مہر آباد ائیر پورٹ سے لے کر بہشت زہرا تک لوگوں کے استقبال نے ایرانی قوم کے درمیان امام خمینی(رح) کی محبوبیت کو ثابت کر دیا تھا ۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ہمراہ معمار کبیر اسلامی انقلاب  کی وطن واپسی کے سالگرہ کی مناسبت سے امام خمینی (رح) کے حرم میں حاضرہو کر ان سے تجدید عہد کیا وہاں پر ایرانی صدر نے پریس کرتے ہوئے کہا کہ 12 بہمن 1357 کو رونما ہونے والے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دن امام خمینی (رح) کا استقبال ایک تاریخی استقبال تھا امام کے استقبال نے واضح کر دیا تھا کہ جس حکومت نے امام کو ملک بدر کیا تھا وہ حکمران آج در بدر ہو رہے ہیں امام نے ان سب کو پہلے ملک سے نکالا پھر آپ خود واپس آئے تھے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے بیرونی طاقتوں کا سہارا نہیں لیا بلکہ وہ جانتے تھے کہ اصلی طاقت ملک کے اندر ہے اصلی طاقت تو ان کے چاہنے والے اور ایرانی قوم ہے لھذا انہوں نے قوم کو متحد کر کے ظلم کے خلاف قیام کیا انہوں نے کہا مہر آباد ائیر پورٹ سے لے کر بہشت زہرا تک لوگوں کے استقبال نے ایرانی قوم کے درمیان امام خمینی(رح) کی محبوبیت کو ثابت کر دیا تھا ۔

حسن روحانی نے کہا امام خمینی نے عقلانی،اسلامی اور شرعی اعتبار سے انقلاب کے راستے کو ہمارے لئے مشخص کیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی نے ہمشیہ ایرانی عوام کو اہمیت دی تھی انہوں نے بہشت زہرا میں بھی اپنے تاریخی خطاب میں فرمایا تھا کہ میں اپنی قوم کے ساتھ مل کر ایک حکومت بناوں گا اور حکومت کے منہ پر طمانچہ ماروں گا۔

ایرانی صدر نے کہا کے امام نے اپنے ہی مذہبی اختیار پر بھروسہ نہیں کیا بلکہ انہوں نے لوگوں کی رائے پر انحصار کرتے ہوئے کہا میں عوام کے ووٹوں کی حمایت سے حکومت کا تعین کروں گا  اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہمارے لئے صحیح راستہ معین کیا۔

ای میل کریں