عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

عرفان حسینی اور آپؑ کی نگاہ میں مقصد خلقت

حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے مکتب میں سب سے نمایاں اور برجستہ خصوصیت آپؑ کے بے مثال عرفان میں پوشیدہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی نگاہ میں خداوندِمتعال کی معرفت ایک مخصوص معرفت ہے۔ آپؑ، خدا کی معرفت کے بحر بیکراں میں غرق تھے۔ حضرت حسین ابن علی علیہ السلام کا عرفانی پہلو آپؑ کی پرسوز و پرخلوص دعاؤں کے درمیان موجیں مار رہا ہے اور مکمل طور پر واضح ہے خاص طور پر امامؑ سے منقولہ دعائے عرفہ آپؑ کے اوجِ عرفان کی حکایت کرتی ہے۔ دعائے عرفہ میں امام علیہ السلام کی مناجات کا ایک نہایت خوبصورت جملہ حسب ذیل ہے: متیٰ غِبتَ حتّی تحتاج الیٰ دلیل یدلّ علیک؟ ومتیٰ بعُدت حتّی تکون الآثار ھی الّتی توصل الیک عَمیت عین لاتراک علیھا رقیباً و خسرت صفقۃ عبد لم تجعل لہ من حبّک نصیباً۔ اے خدا! تو کس وقت غائب اور نظروں سے اوجھل ہوا تاکہ تجھ پہ دلالت کرنے کے لئے کسی دلیل و برہان کی ضرورت پڑے جو تیری جانب رہنمائی کرے، تو ہم لوگوں سے کب دور ہوا تا کہ آثار و مخلوقات ہمیں تیرے نزدیک کریں۔ وہ آنکھ اندھی ہوجائے جو تجھے اپنا محافظ نہ سمجھے اور وہ بندہ بہت نقصان میں ہے جس کے لئے تو نے اپنی دوستی میں سے کچھ حصہ اور فائدہ قرار نہ دیا ہو۔

هفته, مارچ 28, 2020 10:28

مزید
امریکہ انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اُس کا ظاہری جاہ و حشم اُسے غرق ہونے سے بچا نہیں پائیگا، آیت اللہ خامنہ ای

امریکہ انتشار کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ اُس کا ظاہری جاہ و حشم اُسے غرق ہونے سے بچا نہیں پائیگا، آیت ...

جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے مسئلے میں امریکی اب پشیمان ہو چکے ہیں

بدھ, فروری 19, 2020 11:01

مزید
شہید قاسم سلیمانی کے بعد داعش کا مستقبل

شہید قاسم سلیمانی کے بعد داعش کا مستقبل

دنیا مانتی ہے کہ اس وحشی اور جنگجو اسلام دشمن یعنی داعش و جبھۃ النصرہ وغیرہ کے خاتمے میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے

منگل, جنوری 28, 2020 03:03

مزید
حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا

طلوع اسلام اس وقت ہوا، جب پورا جہان تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔ اسلام نے اپنی نورانی کرنیں بکھیرنا شروع کیں، اس وقت عرب کے لوگ گناہوں کی وادیوں میں غرق تھے

اتوار, جنوری 26, 2020 10:45

مزید
دریا و سراب

دریا و سراب

دیوان امام خمینی (رح)

بدھ, جنوری 22, 2020 08:31

مزید
ہنگامہ کے دوران نماز شب

ہنگامہ کے دوران نماز شب

کسی ایک رات کو آدھی رات میں خبر ملی کہ ہنگامہ ہونے والا ہے

بدھ, جنوری 15, 2020 08:57

مزید
زندہ شہید

زندہ شہید

مجاہدانہ زندگی، شجاعانہ شہادت، سردار قاسم سلیمانی اپنی دلی آرزو کو پہنچے

اتوار, جنوری 05, 2020 08:34

مزید
مسلک نیستی

مسلک نیستی

رکھتا ہے فقط عشق ترا، میرا دل

هفته, دسمبر 07, 2019 11:12

مزید
Page 4 From 8 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8